پنجاب: دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد کر دی گئیں۔
پنجاب کے محکمۂ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق کبوتر بازی، آتش بازی، ڈرون، لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی ہوگی، صوبے بھر میں پابندیوں کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک ہوگا۔
حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا، پرندے آلائشوں کی جانب راغب ہوتے ہیں جو طیاروں اور مسافروں کے لیے خطرات کا باعث ہے۔
محکمۂ داخلہ پنجاب نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ عوام کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں، انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت کالعدم تنظیموں کی معاونت جرم ہے۔
محکمۂ داخلہ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ایئرپورٹس اور گرد و نواح میں صفائی کا خاص انتظام یقینی بنائیں۔
محکمۂ داخلہ کے مطابق پنجاب بھر میں پابندی کا اطلاق ہوائی اڈوں اور ایئر بیسز کے اطراف 15 کلو میٹر تک ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش
فوٹوفائلکراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گارڈن میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 16سے19ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے 19 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا۔