مودی خطے کیلئے خطرہ ، اس سے کسی بھی چیز کی توقع کی جاسکتی ہے: وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نریندر مودی سے کسی بھی چیز کی توقع کی جاسکتی ہے۔
نجی ٹی و ی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ نریندر مودی پورے خطے کے لئے خطرہ ہے، اس سے کسی بھی چیز کی توقع کی جاسکتی ہے، بھارتی عسکری مشقیں ’سیاسی ڈرامہ‘ ہے، پوری دنیا میں صرف اسرائیل بھارت کے ساتھ کھڑا ہے
انہوں نے کہا کہ مودی نے اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو سہارا دینے کے لئے خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ، بھارتی حکومت نے کہیں نہیں کہا کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنگ کے بعد دہشتگردی کے خلاف ہمارا بیانیہ مزید مضبوط ہوگیا ہے، ہماری مسلح افواج کو پیسوں کی ضرورت ہے لہٰذا دفاعی بجٹ میں اضافہ ہونا چاہئے، جنرل باجوہ او رموجودہ آرمی چیف میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی کشمیر پر باتوں سے بھارت کو سخت تکلیف ہوئی، بھارت کے لئے ہمارا پانی روکنا بھی آسان نہیں ہے۔
اہم خبر ۔۔۔پنجاب بھر میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
علیمہ خان (فائل فوٹو)۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
انھوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ہے، بازار بھی بند کیا گیا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ میرے خلاف بھی کیس چل رہا ہے مجھے بھی جیل میں ڈال دیں۔