ہم لبنان کی مکمل آزادی، خودمختاری و جغرافیائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، سید عباس عراقچی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
بیروت میں لبنانی اسپیکر پارلیمنٹ کیساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کیساتھ گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ ہم ایران و لبنان کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ توسیع دینے کی کوششیں جاری رکھیں گے، اور زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لبنان کی مکمل آزادی، خود مختاری و جغرافیائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج بیروت میں لبنانی وزیر خارجہ یوسف رجی، صدر جوزف عون اور اسپیکر پارلیمنٹ نبیہ بری سمیت متعدد اعلی حکام کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ خوش قسمتی سے مَیں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و سیاسی تعلقات کی توسیع کے حوالے سے لبنان کے نئے صدر و اعلی حکام میں بھی یہی عزم دیکھا ہے.
سید عباس عراقچی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، لبنان کی مکمل آزادی، خودمختاری و جغرافیائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسے باہمی تعلقات چاہتے ہیں کہ جو باہمی احترام، دوطرفہ مفادات کے حصول اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہوں۔
ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق سید عباس عراقچی نے تاکید کی کہ ہم قابض صیہونی رژیم کی جانب سے لبنانی سرزمین کے کئی ایک حصوں پر ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور غاصب قوتوں کو کسی بھی طرح سے، بشمول سفارتکاری کے، نکال باہر کر دینے پر مبنی لبنانی حکومت و عوام کی ہر قسم کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم لبنان میں قومی مذاکرات، قومی اتحاد اور قومی اتفاق رائے کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں اور لبنان کے تمام گروہوں، نسلوں و قبائل کے کسی بھی باہمی فیصلے کی بھی کھل کر حمایت کریں گے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں سید عباس عراقچی نے یاددہانی کرواتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات صرف لبنانیوں سے متعلق ہیں اور کسی بھی بیرونی فریق کو ان میں مداخلت کا حق حاصل نہیں ہے!
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی نے حمایت کرتے ہیں کی مکمل کہا کہ
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔