ہم ایران کیساتھ مضبوط باہمی تعلقات کے خواہاں ہیں، لبنان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
ایرانی وزیر خارجہ کیساتھ ملاقات میں لبنانی صدر جوزف عون نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے اور مضبوط بنانیکی خواہش کا اظہار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ خطے کے دورے اپنے پر بیروت میں موجود ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج لبنانی صدر جوزف عون کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ عرب خبررساں ایجنسی النشرہ کے مطابق اس ملاقات میں جوزف عون کا کہنا تھا کہ لبنان، ایران کے ساتھ مضبوط باہمی تعلقات کا خواہاں ہے۔ لبنانی صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی بات چیت اختلافات کو حل کرنے کا اصلی راستہ ہے، اور بین الاقوامی میدان میں مسائل کو بات چیت کے ذریعے اور تشدد سے دور رہتے ہوئے حل کیا جانا چاہیئے۔ جوزف عون نے قابض اسرائیلی رژیم کے ساتھ جنگ میں تباہ ہو جانے والے علاقوں کی تعمیر نو کی ضرورت کی جانب بھی اشارہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت نے دوست ممالک کے ساتھ قریبی تعاون و موجود قوانین کی بنیاد پر، اس مسئلے کو اولین ترجیح دے رکھی ہے۔
واضح رہے کہ سید عباس عراقچی آج صبح بیروت پہنچے جہاں انہوں نے لبنانی وزیر خارجہ یوسف رجی سمیت اعلی لبنانی حکام کے ساتھ بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی