یونان میں رواں برس 2,70,000 غیر ملکیوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
یونان میں رواں برس ملازمت کی ہر 4 میں سے صرف ایک آسامی پُر ہونے کی توقع ہے کیونکہ حکومت کو مزدوروں کی وسیع قلت سے نمٹنے کے لیے چیلنجوں کا سامنا ہے، مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس سال اب تک تقریباً 90 ہزارغیرملکی کارکن ملک میں آ چکے ہیں، جو کہ 3 لاکھ 60 ہزار افرادی قوت کی مجموعی طلب کا صرف 25 فیصد پورا کرتے ہیں۔
ان کارکنوں کی اکثریت سیاحت، زراعت، تعمیرات اور کیٹرنگ جیسے اہم شعبوں میں ملازمت کرتی ہے۔ سیاحت، جو یونان کے جی ڈی پی میں تقریباً 10 فیصد شیئر رکھتی ہے، ورک فورس کی طلب میں ایک کلیدی شعبہ بن چکا ہے۔
حکومت نے اس قلت پر قابو پانے کے لیے متعدد دوطرفہ معاہدے کیے ہیں، جن میں بھارت کے ساتھ ایک اہم معاہدہ شامل ہے۔ اس معاہدے کے تحت 2025 کے موسم گرما کے اختتام تک 50 ہزار بھارتی کارکنان یونان پہنچیں گے، جو مختلف صنعتوں میں درکار افرادی قوت کی کمی کو پورا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
یونانی حکام نے 2025 کے لیے غیر ملکی کارکنوں کے لیے 89 ہزار 290 ملازمتوں کی منظوری دی ہے، جن میں 41 ہزار 670 مستقل ملازمتیں، 45 ہزار 670 عارضی ملازمتیں، اور 2 ہزار اعلیٰ مہارت کی ملازمتیں شامل ہیں، مزید برآں، خوراک کی تیاری جیسے شعبوں میں 3 ہزار اضافی کارکنان کی ضرورت ہے، جبکہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے، خاص طور پر بزرگوں کی دیکھ بھال اور گھریلو معاونت کے لیے 2 ہزار 500 ملازمتیں دستیاب ہیں۔
اگرچہ حکومت نے غیر یورپی ممالک سے کارکنوں کی بھرتی کے لیے اقدامات کیے ہیں، لیکن افرادی قوت کی قلت بدستور برقرار ہے، جو یونان کی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
سال 2025 کے لیے، یونان کا ہدف مختلف روزگار کے زمروں میں 89 ہزار 290 آسامیوں کو پُر کرنا ہے، جن میں مستقل ملازمت کی 41 ہزار 670 آسامیاں ہیں جو مجموعی آسامیوں کا 46.
مزید پڑھیں:
اگر اضافی کارکنوں کی منتقلی منصوبہ بندی کے مطابق ہوتی ہے، یونان مینوفیکچرنگ میں 3 ہزار آسامیاں بھرنے کی توقع رکھتا ہے، 1,430 کارکنوں کی خاص طور پر فوڈ پروسیسنگ سے متعلق فیکٹریوں جیسے زیتون کے تیل کی پیداوار اور پنیر کی تیاری میں ضرورت ہے۔
مزید برآں، صحت کی دیکھ بھال کی خدمات بشمول بزرگوں کی دیکھ بھال اور گھر میں معاونت کے کرداروں میں 2 ہزار 500 ملازمتیں دستیاب ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسامیاں بھارت پنیر زیتون فوڈ پروسیسنگ ملازمتیں مینوفیکچرنگ یونانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سامیاں بھارت زیتون فوڈ پروسیسنگ ملازمتیں مینوفیکچرنگ یونان کی دیکھ بھال کارکنوں کی ا سامیاں کے لیے
پڑھیں:
عمان نے غیر ملکیوں کے لیے طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرادیا
عمان نے غیر ملکیوں کے لیے طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرایا ہے تاہم اس کے لیے خواہشمند افراد کو شرائط پوری کرنی ہوں گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان نے غیر ملکیوں کے لیے اپنے ملک میں طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔ اب سرمایہ کاری کے ذریعہ طویل مدت تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔ تاہم طویل مدتی رہائش کی اہلیت صرف سرمایہ کاری نہیں بلکہ دیگر اہم شرائط بھی ہیں، جن کو پورا کرنا لازمی ہوگا۔
عمان میں طویل مدت رہائش کے خواہشمند افراد کو کم از کم 10 سال تک رہائش اختیار کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ کم از کم 5 لاکھ عمانی ریال (تقریباً 1.3 ملین امریکی ڈالر) مالیت کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ یہ سرمایہ عمان میں کاروبار، ریئل اسٹیٹ یا منظور شدہ شعبوں میں لگانا ہوگا۔
عمان میں طویل مدت رہائش کے خواہشمند امیدوار کی عمر 21 سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔ اس کو ملک میں قیام کے لیے اپنے اچھے کردار کا ثبوت (پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ) دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ عمان کے قوانین کی پاسداری بھی کرنا ہوگی۔
جو شخص مذکورہ شرائط اور اہلیت کے معیار پر پورا اترے گا۔ اس کو 5 سے 10 سال کے لیے عمان کا رہائشی ویزا ملے گا، جو قابل تجدید ہوگا۔ اس میں خاندان کے افراد (بیوی / شوہر، بچوں) کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے، جب کہ اس کے لیے کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔
خواہشمند افراد عمان کے رائل پولیس یا متعلقہ حکام سے رابطہ کریں اور سرمایہ کاری کے ثبوت اور دیگر متعلقہ دستاویزات جمع کرائیں۔
متعلقہ حکام کی جانب سے درخواست کی منظوری کے بعد ویزا جاری کیا جائے گا۔
مزید تفصیلات کے لیے عمان کی سرکاری ویب سائٹ یا سفارتخانے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔