معروف مارشل آرٹس اسٹار اور اداکار جیکی چن نے حال ہی میں اپنی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

71 سالہ سپر اسٹار جیکی چن نے ایک غیر ملکی میگزین کو دیے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں 40 سال کی عمر میں علم ہوا کہ ان کے والد، چارلس چن دراصل ایک جاسوس تھے۔

جیکی کے مطابق ایک دن ان کے والد نے ڈرائیونگ کے دوران کہا، "بیٹا، میں بوڑھا ہو گیا ہوں، اور شاید ایک دن سو کر نہ جاگوں، اس لیے ایک راز بتا رہا ہوں… تمہارا اصل نام چن نہیں بلکہ فنگ ہے اور میں ایک جاسوس (سپائے) ہوں۔”

جیکی نے بتایا کہ وہ اس انکشاف پر بےحد حیران ہوئے اور کچھ وقت تک اسے سمجھ نہ سکے۔ ان کے والد کی خفیہ زندگی اور والدہ کی ماضی میں منشیات اسمگلنگ اور جوا کھیلنے کی سرگرمیاں 2003 کی دستاویزی فلم "ٹریسز آف دی ڈریگن” میں پیش کی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ جیکی چن جنہوں نے 1995 میں "رمبل ان دی برونکس” سے ہالی ووڈ میں قدم رکھا، نے اب "کراٹے کڈ: لیجنڈز” میں اپنے مشہور کردار مسٹر ہان کے طور پر واپسی کی ہے۔ اس فلم میں نئے اداکار بین وانگ کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فلم کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: جیکی چن

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کر گئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال  کر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق میاں اظہر کافی عرصہ سے علیل تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ میاں اظہر این اے 129 لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن بھی تھے ۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • میرے اوررجب بٹ کے مسائل کے ذمہ دار فہد مصطفیٰ ہیں، کاشف ضمیر کا انکشاف
  • بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے
  • میرے پاس تم ہو، کونسی فلم سے کاپی کر کے بنایا گیا؟ سید نور کا انکشاف
  • فیضان خواجہ نے شوبز انڈسٹری کی حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا ، کیا انکشافات کیے؟
  • دو منٹ کے لیے مردہ رہی مگر واپس آنا نہیں چاہتی تھی‘، یونانی خاتون کا حیرت انگیز دعویٰ
  • پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کر گئے
  • حمیرا کا مالک مکان سے کیا تنازع تھا، واجبات کتنے تھے؟ حیران کن انکشافات
  • نیوکاسل یونائیٹڈ کے سابق اسٹار ’نولبرٹو سولانو‘ پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
  • مقتولہ بانو کا شوہر اور والد قتل کے خلاف تھے، وہ احسان کی بلیک میلنگ کا شکار تھی: حامد میر کا انکشاف 
  • پنجاب کا ایک اور خاندان چلاس سیلابی ریلے میں پھنس گیا؛ 2 جاں بحق، بچہ لاپتا