بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور نو مئی پر معافی مانگیں جب کہ عمران خان رول آف لا، آئین کی بالادستی اور جمہوریت مانگ رہے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  میں نے کچھ لو اور کچھ دو بیان میں کہا تھا بات چیت ہمیشہ کچھ لو کچھ دو کے تحت ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان رول آف لا، آئین کی بالادستی اور جمہوریت مانگ رہے ہیں میں نے کہا تھا آپ بتائیں آپ ان تین چیزوں میں کیا لینا چاہتے ہیں، میں نے کہا تھا اسٹیبلشمنٹ ان تین چیزوں میں سے کیا چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ خود بتائے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ٹیبل پر بیٹھنے کے لیے لوگ لچک دکھانے کا کہہ رہے ہیں، مذاکرات کرنے والے چاہتے ہیں کہ بانی give up کریں، بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور نو مئی پر معافی مانگیں اسٹیبلشمنٹ کہہ رہی ہے آپ اپنے لوگوں کیلئے آواز نہ اٹھائیں۔

انہوں ںے کہا کہ میرے خلاف کیس میں 27 نومبر کو درخواست ضمانت دائر ہوئی ہے، مجھے اس بات کی سزا دی جارہی ہے کہ میں بانی کا پیغام لوگوں تک پہنچا رہی ہوں، مجھے 42 کیسز میں نامزد کیا گیا ہے، جب سے بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دی ہے ہر طرف خبریں چل پڑی ہیں 5 جون کو رہا ہورہے ہیں اور جب بھی کال آتی ہے بانی کی رہائی کی باتیں بھی شروع ہوجاتی ہیں۔

علیمہ خان نے بتایاکہ بانی نے کہا ہے عمر ایوب تحریک کی ساری ذمہ داری سنبھالیں گے، سلمان اکرم راجہ پارٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کرائیں گے، بانی پی ٹی آئی اپنی ٹیم تبدیل کرتے رہتے ہیں، بانی نے پہلے کہا تھا وہ بطور چیئرمین تحریک کو لیڈ کریں گے مگر انہیں بتایا گیاکہ بطور چیئرمین آپ ایسا نہیں کرسکتے اس میں تکنیکی مسئلہ ہے تو بانی نے کہا وہ پیٹرن ان چیف بن جاتے ہیں، بنیادی طور پر عمران خان خود احتجاجی تحریک کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان کی بہن نے کہا کہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر کیس کی اہم تاریخ ہے، اگر کل یہ کیس نہیں سنا گیا تو یہ ستمبر تک چلا جائے گا، ہم دعا کرتے ہیں اللہ سے ہی اب امید ہے، لوگ پلاننگ کرتے ہیں مگر اللہ کے پلان کے آگے انسانوں کا کوئی پلان نہیں چلتا۔

قبل ازیں علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، علیمہ خان وکیل تابش فاروق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں چار جون تک توسیع کر رکھی ہے ان پر توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔ بعدازاں عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 13 جون تک توسیع کردی۔

اسی طرح وہ 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت میں بھی پیش ہوئیں۔ عدالت نے علیمہ خان کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔ علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔ سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی علیمہ خان کہا تھا کہا کہ نے کہا خان کی

پڑھیں:

علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل 

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل  دیدی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطاقب ایس ڈی پی او سٹی اظہر شاہ ٹیم کی قیادت کریں گے،پولیس ٹیم کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ 26نومبر احتجاج کیس میں اے ٹی سی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی، آزادی یا موت ، غلامی قبول نہیں ،عمران خان
  • عمران خان کی رہائی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے، علیمہ خان
  • علیمہ خان نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے
  • عمران خان کی ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت: عطا تارڑ کا بیان عدالت میں درج
  • گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل، جیل جانے کیلئے تیار ہوں، علیمہ خان
  • علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل 
  • ہم اپنی جانیں دے دیں گے لیکن عمران خان کے لیے لڑیں گے،علیمہ خان
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا جیل حکام کو عمران خان سے وکیل کی فوری ملاقات کرانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان سے سلمان اکرم راجا کی آج ہی ملاقات کرانے کا حکم
  • 26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری