خبریں چل پڑی ہیں کہ بانی 5 جون کو رہا ہو رہے ہیں: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پیٹرن انچیف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب سے احتجاج کی کال دی ہے ہر طرف خبریں چل پڑی ہیں بانی پی ٹی آئی 5 جون کو رہا ہو رہے ہیں۔ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر کیس کی اہم تاریخ ہے، اگر کل یہ کیس نہیں سنا گیا تو یہ ستمبر تک چلا جائے گا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ میں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بات چیت ہمیشہ کچھ لو کچھ دو پر ہوتی ہے، ٹیبل پر بیٹھنے کےلیے لوگ لچک دکھانے کا کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کرنے والے کیا چاہتے ہیں کہ عمران خان سب ترک کردیں؟ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں۔
ان کا کہنا ہے جب بھی کال آتی ہے بانی کی رہائی کی باتیں بھی شروع ہوتی ہیں، عمران خان نے کہا ہے عمر ایوب تحریک کی ساری ذمہ داری سمبھالیں گے، سلمان اکرم راجا پارٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کروائیں گے۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ڈونر تنویر احمد کی اپنے بھائی سے 2 ملاقاتوں کی تصدیق کر دی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر کیس کی اہم تاریخ ہے، اگر کل یہ کیس نہیں سنا گیا تو یہ ستمبر تک چلا جائے گا، لوگ پلاننگ کرتے ہیں اللّٰہ کے پلان کے آگے انسانوں کا کوئی پلان نہیں چلتا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔
علیمہ خان اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت نے علیمہ خان کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔
علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 جون تک ملتوی کردی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان پی ٹی آئی نے کہا خان کی
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔