بجٹ:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافے کا امکان ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
قیصر کھوکھر:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے15فیصد اضافے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے تنخواہوں میں 10سے15فیصد اضافے کے حساب سے بجٹ تیار کیا،ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 5فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تنخواہوں،پنشن میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرےگی جبکہ پنجاب حکومت وفاق کے مطابق تنخواہوں ،پنشن میں اضافہ کرے گا۔
صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد:کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ 19 پیسے اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔
درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ بجلی کی اوسط لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، یعنی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں ملک بھر کے بجلی صارفین متاثر ہوں گے۔