ٹی20 کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی! سلمان آغا سے متعلق نئی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
سابق کرکٹر باسط علی نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کے جلد ہی ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی کردی۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے سلمان علی آغا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ریڈ بال کی بھی کپتانی مبارک، تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان!۔
مختصر ترین فارمیٹ میں ہوم سیریز کے دوران بنگلادیش کو کلین سوئپ کرنیوالے سلمان علی آغا ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی قیادت کے مضبوط دعویدار ہیں، انہیں سعود شکیل کی جگہ کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے۔
سلمان آغا اسوقت نائب کپتان کے طور پر ذمہ داریاں نبھارہے ہیں جبکہ ٹی20 فارمیٹ میں انہیں کپتانی دی گئی ہے۔
باسط علی کی ٹوئٹ پر کئی کرکٹ حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
ٹیسٹ فارمیٹ میں قیادت کی تبدیلیوں کیلئے 2 نام زیر غور ہیں، جن میں سعود شکیل اور سلمان آغا کا نام سر فہرست ہے۔
نومبر 2023 میں اوپنر شان مسعود کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا تاہم انکی قیادت میں پاکستان نے 12 ٹیسٹ میچز میں سے صرف 3 جیتے جبکہ 9 میں شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا۔
اسی طرح آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی ہے اور آخری پوزیشن پر آئی، جس کے بعد انہیں کپتانی سے ہٹانے کی باز گشت سنائی دی۔
ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 9ویں نمبر پر م وجود ہے جبکہ آسٹریلیا، بنگلادیش اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فارمیٹ میں
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقی کپتان کی شاندار کارکردگی، متعدد ریکارڈز ٹوٹ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان لورا وولوارٹ نے انگلینڈ کے خلاف ویمنز ورلڈکپ سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کئی انفرادی ریکارڈز اپنے نام کر لیے اور اپنی ٹیم کو پہلی بار ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔
ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں لورا وولوارٹ نے کیریئر کی بہترین 169 رنز کی تاریخی اننگز کھیل کر نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ ریکارڈ بُک بھی اپنے نام سے بھر دی۔
ان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 319 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا، جو ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں جنوبی افریقہ کا سب سے زیادہ ٹیم اسکور ہے۔
یہ اننگز ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی جنوبی افریقی بیٹر کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی قرار پایا۔
لورا وولوارٹ ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں سنچری بنانے والی پہلی جنوبی افریقی کپتان بن گئیں جبکہ یہ کارکردگی ویمنز ورلڈکپ میں کسی بھی کپتان کی جانب سے دوسرا بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔
اسی میچ میں انہوں نے ویمنز ون ڈے کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کر کے یہ سنگ میل عبور کرنے والی پہلی جنوبی افریقی کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
مزید یہ کہ اپنی اس اننگز کے دوران لورا وولوارٹ نے ویمنز ورلڈکپ میں سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کر دیا، یوں وہ ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں اپنی شاندار بیٹنگ سے نیا باب رقم کر گئیں۔