پاکستان کی کامیابی کے بعد انڈونیشیا کا چین سے J-10 طیاروں کی خریداری پر غور
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
جکارتہ / بیجنگ(نیوز ڈیسک) پاکستان کی جانب سے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ J-10C لڑاکا طیاروں کے ذریعے بھارتی جنگی طیارے مار گرانے کے بعد انڈونیشیا نے بھی چین سے یہ طیارے خریدنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع ڈونی ایرماوان کا کہنا ہے کہ ہم چین سے J-10 طیاروں کی خریداری کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں، اور اس حوالے سے پاکستان کے تجربے کو مدنظر رکھا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ چین نے ہمیں صرف J-10 طیارے ہی نہیں بلکہ بحری جہاز، ہتھیار اور دیگر دفاعی سازوسامان بھی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
نائب وزیر دفاع کے مطابق انڈونیشیا امریکی F-15 اور فرانسیسی رافیل طیاروں کی خریداری کے آپشنز پر بھی غور کر رہا ہے۔ انڈونیشیا پہلے ہی 2022 میں 8.
یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے چینی J-10C طیاروں کے ذریعے بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے، جن میں 3 جدید رافیل بھی شامل تھے، مار گرائے تھے، جس نے عالمی دفاعی ماہرین کو حیران کر دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔