شاہین نے گراؤنڈ ڈرلز میں حصہ کیوں نہیں لیا؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
لاہور میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی سیشن کے دوران فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے گراؤنڈ ڈرلز میں حصہ نہیں لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم تربیتی کیمپ کے دوسرے روز شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، مہران ممتاز، خرم شہزاد، حیدر علی، خواجہ نافع، محمد رضوان، بابراعظم اور احمد دانیال نے شرکت کی۔
اس دوران ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کی نگرانی کی جبکہ محمد رضوان، بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی! سلمان آغا سے متعلق نئی پیشگوئی
تربیتی سیشن کے دوران شاہین آفریدی نے گراؤنڈ ڈرلز میں حصہ نہیں لیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹائٹل جیتنے کے بعد فاسٹ بولر بیرون میں ملک چھٹیاں گزار رہے تھے، وہ تربیتی کیمپ اور ہیڈکوچ سے ملاقات کیلئے آج ہی پہنچے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران قدیم مجسمے دریافت
کراچی کی قدیم لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران وہاں سے پرانے مجسمے دریافت ہوئے ہیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں واقعی لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثار قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔انہوں نے بتایا کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران 2 قدیم طرز کے مجسمے برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لی مارکیٹ میں سے ملنے والی اشیا کی ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے جانچ کرائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دریافت ہونے والے مجسموں کی عمر اور تاریخی اہمیت کا تعین ماہرین کریں گے۔مرضی وہاب نے بتایا کہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے دریافت ہونے والی اشیا کی مکمل دستاویزات اورریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران دریافت ہونے والی اشیا کو محفوظ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی شہر کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور لی مارکیٹ سے ملنے والی اشیا کا سائنسی معائنہ کرایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخی نوعیت کی دریافت پر لی مارکیٹ میں مزید کھدائی احتیاط سے کی جا رہی ہے۔