وزیراعلیٰ سندھ کی حج کی سعادت حاصل کرنے والے مسلمانوں کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حج کی سعادت حاصل کرنے والے لاکھوں مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج کا فریضہ ہمیں مشکلات میں ثابت قدمی اور قربانی کا درس دیتا ہے۔
(جاری ہے)
جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ حج کی بابرکت ساعتوں میں اپنے ملک کی خوشحالی کےلیے دعائیں کی جائیں،اللہ پاک پاکستان کو معاشی مشکلات اور دشمن کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حجاج کرام اپنی دعاؤں میں فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپنے ارد گرد غربا اور مساکین کو بھی خوشیوں میں شامل رکھیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھاکھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی باولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی فتح ٹیم ورک، محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں ہر میچ سے محظوظ ہوئے ۔