پاکپتن؛ مبینہ طور پر جائیداد کیلئے بہن کو قتل کرنے والے دو بھائی چند گھنٹوں میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
PAKPATTAN:
جائیداد کے لیے پرمبینہ طور پر جائیداد کے لیے بہن کو قتل کرنے والے دو بھائیوں کو چند گھنٹو ں میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق پاکپتن کی رہائشی کنول بشیر کو عامر اور عاصم نے پراپرٹی نہ دینے پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا تاہم وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عامر اور عاصم کو حراست میں لے لیا۔
ڈی پی او پاکپتن نے بتایا کہ ملزمان عاصم اور عامر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پراپرٹی کے لیے بہن کا قتل افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک المیہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف کسی قسم کا تشدد اور زیادتی ہر گز برداشت نہیں، قتل کے ملزمان کسی صورت سزا سے نہیں بچ پائیں گے اور قانون کے مطابق کڑی سزا ملے گی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں موسلادھار بارشیں ہوں گی؟بڑی پیشگوئی
این ڈی ایم اے نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹ گرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح کے علاقوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور گردونواح میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔
ممکنہ موسمی صورتحال کے دوران درختوں کے گرنے، بجلی کی بندش، کمزور تعمیرات کو نقصان اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم این اے نے عوام کو ہدایت کی کہ درختوں، بلبورڈز اور غیر محفوظ تعمیرات سے دور رہیں، گاڑیوں کو محفوظ جگہوں پر پارک کریں اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔