کاسمیٹکس اشیا چکھنے والی تائیوان کی 24 سالہ انفلوئنسر کی اچانک موت
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
تائیوان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر 24 سالہ گواوا شوئی شوئی کی اچانک اور پُراسرار موت نے ان کے مداحوں کو غم زدہ کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کی انفلوئنسرز کو سوشل میڈیا پر گواوا بیوٹی کے نام سے جانا جاتا تھا۔
ان کی انفرادیت یہ تھی کہ وہ بہت انوکھے اور کسی حد تک عجیب انداز سے ویڈیوز بناتی تھیں جس میں وہ مختلف بیوٹی پراڈکٹس کو چکھ کر ان کی خصوصیات بتاتی تھیں۔
ان کی ویڈیوز پر مداحوں کا تانتا بندھا رہتا تھا اور آج فالورز نے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہل خانہ کی جانب سے ان کی موت واقع ہونے کی پوسٹ دیکھی۔
تاہم اس پوسٹ میں انفلوئنسر کی موت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔ اہل خانہ کے بقول موت کا تعلق میک اپ مصنوعات کھانے سے نہیں ہے۔
جہاں ان کے مداحوں کی کمی نہیں تھی وہیں بہت سے صارفین نے ان کی ویڈیوز پر اعتراض کرتے تھے کہ کیمیکل سے بنی کاسمیٹک اشیا کو چکھنا خطرے سے باہر نہیں ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ واپس لے لیا
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کے خلاف دائر کرپشن کے مقدمے کو واپس لے لیا ہے۔
گذشتہ روز ایف آئی اے نے الزام عائد کیا تھا کہ شبر زیدی نے اپنے دورِ صدارت میں تقریباً 16 ارب روپے کے غیر مجاز انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کیے۔ اس میں تین نجی بینک، دو سیمنٹ فیکٹریاں اور ایک کیمیکل کمپنی شامل تھیں، جو مبینہ طور پر شبر زیدی کی نجی آڈٹ اور کنسلٹنسی فرم کے کلائنٹس بھی تھیں، جس سے مفادات کے ٹکراؤ کے خدشات پیدا ہوئے تھے۔
تاہم جمعرات کو ایف آئی اے کراچی زون نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 32/2025 مورخہ 29.10.2025 کو منسوخ کیا جا رہا ہے اور شبر زیدی کے خلاف ڈسچارج رپورٹ پیش کی جا سکتی ہے۔
یہ اقدام سابق چیئرمین کے خلاف الزامات کی تحقیقات اور قانونی عمل کے بعد اٹھایا گیا، اور اس کے ساتھ ہی مقدمے کو ’سی کلاس‘ کے طور پر درجہ بندی دے دی گئی ہے۔