وزیرِ اعظم کے اردن و بحرین کے بادشاہوں اور ازبک صدر سے ٹیلی فونک رابطے
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم ابن الحسین کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے 2 ماہ قبل عیدالفطر پر شاہ عبداللّٰہ دوم کے ساتھ ہوئی اپنی ٹیلیفونک گفتگو کا ذکر کیا۔
گفتگو میں وزیرِ اعظم نے اردن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ پاک بھارت بحران پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاہ عبداللّٰہ دوم کو پاکستان کے نقطۂ نظر اور کوششوں سے آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتِ حال اور فلسطینی عوام کے لیے امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔
وزیرِ اعظم نے شاہ عبداللّٰہ دوم کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔
دریں اثناء وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزوف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
وزیراعظم نے ازبک صدر اور ازبکستان کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔
وزیرِ اعظم نے حالیہ پاک بھارت بحران میں متوازن مؤقف پر ازبکستان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر شوکت مرزوف کے دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز ای سی او اور ایس سی او میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
صدر شوکت مرزوف نے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا، انہیں اور پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد دی اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے بحرین کی قیادت اور عوام کو عید کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اپنی گفتگو کے دوران امت کی صفوں میں امن اور اتحاد اور غزہ کے عوام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
وزیرِ اعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے حالیہ پاک بھارت بحران میں بحرین کے متوازن مؤقف پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف نے شاہ عبدالل کیا وزیر بحرین کے
پڑھیں:
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر شہباز شریف کا اظہار اطمینان
وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں پاکستان کی عالمی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی، عالمی سطح پر معاشی پالیسیوں کا اعتراف
پیغام میں کہا گیا ہے الحمدللہ! ۔۔۔S\&P کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو CCC+ سے B- میں اپ گریڈ کرنا خوش آئند پیشرفت ہے، جس کے ساتھ ایک مستحکم آؤٹ لک بھی دی گئی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ ہمارے معاشی اصلاحات اور حاصل کردہ میکرو اکنامک استحکام پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے اس کامیابی پر اقتصادی ٹیم اور متعلقہ اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے مشکل دور میں ملک کو راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت اصلاحات کی رفتار برقرار رکھنے، شفافیت کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ معیشت میں ابھرتے ہوئے بہتری کے آثار عوامی خوشحالی اور پائیدار ترقی میں بدل سکیں۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان معاشی بہتری کے ابتدائی اشارے دے رہا ہے اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی اس پیش رفت کو نوٹ کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکس شہباز شریف عالمی مارکیٹ معیشت