شوبز کی دنیا کی سب سے دلکش اور پسندیدہ جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے عید الاضحیٰ کے پہلے روز اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور نے سفید رنگ کے روایتی اور نفیس ملبوسات زیب تن کر رکھے ہیں۔

عید الاضحیٰ کی مناسبت سے روایتی پکوان کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ایک تصویر میں عید کے لیے بنائے گئے روایتی ڈشز بھی دکھائی گئی ہیں۔

تاہم جوڑے نے اپنے بچوں حورین اور ریان کی تصاویر شیئر نہیں کیں۔عائزہ اور تیمور نے اپنے بچوں کی پرائیویسی کو ترجیح دیتے ہوئے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بڑی عید کی مبارک باد بھی دی۔

 

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا

معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔

زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔

حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔

زاہد احمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔

زاہد احمد نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

اداکار کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کئی انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈراموں میں اداکاراؤں کیساتھ رومانس؛ عائزہ خان نے دانش تیمور کی کلاس لے لی
  • آج کے وزیر داخلہ کل جب صحافی تھے، محسن نقوی کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • ’’سوشل میڈیا کے شور میں کھویا ہوا انسان‘‘
  • کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
  • گاڑی کے شیشوں پر منٹوں میں حیران کن فن پارے، پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا نوجوان آرٹسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل
  • زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟