ثنا جاوید اور شعیب ملک کی عید کی تصاویر نے سب کی توجہ سمیٹ لی
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
اداکارہ ثنا جاوید اور سابق قومی کپتان شعیب ملک نے عیدالاضحیٰ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
خوبصورت جوڑی کی بڑی عید کی تصاویر مداحوں کو بےحد پسند آئیں۔ دونوں نے دبئی سے عید کے پہلے دن کی جھلکیاں انسٹاگرام پر پوسٹ کیں، جس میں وہ روایتی لباس پہنے خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔
ثنا جاوید نے عید کے موقع پر سلک کا بلاک پرنٹ کا ہلکا گلابی جوڑا زیب تن کیا، جبکہ شعیب ملک نے سرمئی رنگ کے روایتی شلوار قمیص کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔
https://www.instagram.com/p/DKk5HO5Tngi/
یاد رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے کیریئر کا آغاز مشہور ڈراموں "پیارے افضل"، "ذرا یاد کر" اور "خانی" سے کیا تھا۔ گزشتہ چند برسوں میں ان کی ذاتی زندگی خبروں کا حصہ بنی رہی خاص طور پر گلوکار عمیر جسوال سے علیحدگی اور شعیب ملک سے شادی کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا رہا۔
رواں برس رمضان میں ایک شو کے دوران ثنا کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ان کے ممکنہ حمل کی قیاس آرائیاں بھی کی گئیں تاہم اس بارے میں جوڑے کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔
https://www.instagram.com/p/DKk35vfTmL1/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA==
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شعیب ملک
پڑھیں:
کیا کومل میر نے چہرے پر بوٹاکس کروایا ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا
پاکستان شوبز کی اداکارہ کومل میر نے اپنی جسمانی تبدیلی سے متعلق وضاحت پیش کردی۔
اداکارہ اور ماڈل کومل میر جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز "مس ویٹ پاکستان" سے کیا، ان دنوں اپنے بدلے ہوئے چہرے اور جسامت کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں میں شامل ہیں۔ ان کی تصاویر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے سوالات اٹھائے کہ انہوں نے فلرز کروائے ہیں یا وزن بڑھانے کیلئے بھی کوئی پروسیجر کروایا ہے۔
تاہم اب اداکارہ کومل میر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ان تمام باتوں کا تفصیل سے جواب دے دیا ہے۔ انٹرویو میں کومل نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کم وزن کا شکار رہیں اور کھانے پینے سے متعلق مسائل کا سامنا کرتی رہی ہیں۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے خوارک میں اضافہ کر کے قدرتی طور پر 6 کلو وزن بڑھایا ہے، جو زیادہ تر ان کے چہرے پر ظاہر ہوا۔
کومل نے بتایا کہ انہیں ایک فلم آفر ہوئی تھی جس کیلئے انہیں بتایا گیا کہ بڑی اسکرین پر بہتر دکھنے کے لیے صحت مند نظر آنا ضروری ہے ورنہ وہ اسکرین پر چھوٹی نظر آئیں گی، اس لیے انہوں نے خوراک میں بہتری کی زیادہ کھانا شروع کیا اور فطری طور پر وزن بڑھایا۔
کومل نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ انہوں نے چہرے پر فلرز کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب خود کو زیادہ خوبصورت اور صحت مند محسوس کرتی ہیں اور دوسروں کی رائے کی پرواہ کیے بغیر اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزار رہی ہیں۔