اقرار الحسن نے عید الاضحیٰ اپنی تینوں بیویوں کیساتھ منائی؛ تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
معروف اینکر اقرار الحسن نے عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر اپنی تینوں بیویوں اور بیٹے پہلاج کے ساتھ خوبصورت لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
اقرار الحسن نے سب سے پہلے اپنی پہلی اہلیہ قرۃ العین اقرار اور بیٹے پہلاج حسن کے ساتھ عید کی تصاویر شیئر کیں۔
ان تصاویر میں اقرا الحسن اور اہل خانہ کو عید کے روایتی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اقرار الحسن نے دوسری اہلیہ فرح اور تیسری اہلیہ عروسہ کے ساتھ بھی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
ان تصاویر پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا۔ اکثر نے خاندان کے اتحاد اور ہم آہنگی کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اقرار الحسن کو ایک خوبصورت باوفا بیوی اور بیٹے کے ہوتے دوسری اور تیسری شادی پر بے جا تنقید کا نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ اقرار الحسن ان ریمارکس کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے اور اپنی ازدواجی زندگی کو چھپانے سے گریز کرتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اقرار الحسن نے
پڑھیں:
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔(جاری ہے)
اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس افسران اور بیوروکریٹس ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔