View this post on Instagram

A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz)

سابق وزیر اعظم بے نظیر اور موجودہ صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بیٹوں، شوہر اور دنبوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جو وائرل ہو گئیں۔انسٹاگرام پر بختاور بھٹو زرداری اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مختلف پوسٹس شیئر کیں، انہوں نے عید لُک شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو عید کی مبارکباد بھی دی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی خوبصورت تصاویر میں بختاور بھٹو کو بھورے بادامی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کے شوہر محمود چوہدری سمیت تینوں بیٹے سیاہ ویسٹ کوٹ اور سفید کرتا شلوار میں ٹوئینگ کرتے نظر آئے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں 2 خوبصورت دنبے بھی موجود ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بختاور بھٹو اور ان کے شوہر محمود چوہدری نے اس بار دنبوں کی قربانی کی ہے۔یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری دبئی کے پاکستانی نژاد کاروباری شخص محمود چوہدری کے ساتھ 29 جنوری 2021 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔اب اس جوڑی کے تین بیٹے بھی ہیں، بڑے بیٹے کا نام میر حاکم، منجھلے بیٹے کا نام میر سجاول جب کہ چھوٹے بیٹے کا نام میر ذوالفقار ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz)

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بختاور بھٹو شیئر کی

پڑھیں:

صدر آصف زرداری کی بارش و سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

 ویب ڈیسک :صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متعلقہ اداروں کو بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

 انہوں نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کریں اور متاثرین کو ہر ممکن امداد اور بحالی کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان 

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، علی امین گنڈاپور
  • 9 مئی کے واقعات میں ڈی آئی جی کی آنکھ ضائع ہوئی، وہ آج بھی کوما میں ہیں: طلال چوہدری
  • پاکستان آنے سے قبل عمران خان کے بیٹوں کی رچرڈ گرینل سے ملاقات، ’یہ سب کیا ہورہا ہے؟‘
  • صدر مملکت سے آسٹریا کی سبکدوش سفیر کی الوداعی ملاقات
  • 9 مئی واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تھے، طلال چوہدری
  • مہوش حیات ساتھی اداکار ساحر لودھی کو ٹرول کرنے والوں پر شدید برہم
  • اگر عورتیں بھی غیرت کے نام پر قتل شروع کردیں تو ایک بھی مرد نہ بچے؛ ہانیہ عامر
  • صدرِ مملکت کا بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین
  • لاہور ہائیکورٹ: ‏فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد
  • صدر آصف زرداری کی بارش و سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت