بختاور بھٹو کی عیدالاضحیٰ پر اپنے بیٹوں اور دُنبوں کے ہمراہ تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم بے نظیر اور موجودہ صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بیٹوں، شوہر اور دنبوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جو وائرل ہو گئیں۔
انسٹاگرام پر بختاور بھٹو زرداری اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مختلف پوسٹس شیئر کیں، انہوں نے عید لُک شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو عید کی مبارکباد بھی دی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی خوبصورت تصاویر میں بختاور بھٹو کو بھورے بادامی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کے شوہر محمود چوہدری سمیت تینوں بیٹے سیاہ ویسٹ کوٹ اور سفید کرتا شلوار میں ٹوئینگ کرتے نظر آئے۔
کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
View this post on InstagramA post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz)
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں 2 خوبصورت دنبے بھی موجود ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بختاور بھٹو اور ان کے شوہر محمود چوہدری نے اس بار دنبوں کی قربانی کی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz)
یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری دبئی کے پاکستانی نژاد کاروباری شخص محمود چوہدری کے ساتھ 29 جنوری 2021 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب اور تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
اب اس جوڑی کے تین بیٹے بھی ہیں، بڑے بیٹے کا نام میر حاکم، منجھلے بیٹے کا نام میر سجاول جب کہ چھوٹے بیٹے کا نام میر ذوالفقار ہے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بختاور بھٹو شیئر کی
پڑھیں:
صدرِ مملکت کا بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین
سٹی 42: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قلات، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو فتنتہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین پیش کیا
صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا سیکیورٹی فورسز نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملک دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ،دہشتگرد امن و استحکام کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قوم متحد ہے، دہشتگردی کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا ،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان