حنیف عباسی کی بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید کردی۔
اوکاڑہ میں میڈیا سے بات چیت میں حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، رہائی صرف عدالت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں بھارت کو بری طرح شکست ہوئی، ریلوے کا نظام بہتربنا دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان(Aleema khan) نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ہے، بازار بھی بند کیا گیا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
علیمہ خان نے کہا کہ میرے خلاف بھی کیس چل رہا ہے مجھے بھی جیل میں ڈال دیں۔