data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) ملک میں مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی جب کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو سال بھر ذہنی کرب سے دوچار رکھا۔وفاقی ادارہ شماریات نے ایک سال کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں رد و بدل پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق روزمرہ استعمال کی کئی اشیا مہنگی ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق چکن، گوشت، چینی، انڈے اور گھی سمیت کئی ضروری اشیا مہنگی ہو گئی ہیں، جس سے عام شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔اعدادوشمار میں بتایا گیاہے کہ بنیادی غذائی اشیا کی بڑی فہرست مسلسل مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔چینی کی قیمت 143.

78 روپے سے بڑھ کر 174.19 روپے فی کلو ہو گئی۔ اسی طرح چکن 347 روپے سے بڑھ کر 456.48 روپے، بڑا گوشت 933.39 سے 1105 روپے جب کہ چھوٹا گوشت 1877 سے بڑھ کر 2026 روپے فی کلو ہو گیا۔علاوہ ازیں دودھ 187.15 سے بڑھ کر 198.39 روپے، دہی 219.26 سے بڑھ کر 231.51 روپے اور فارمی انڈے 252.43 سے بڑھ کر 295.78 روپے فی درجن ہو گئے۔ سرسوں کا تیل بھی 495.45 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 527.64 روپے اور گھی 503.29 روپے سے بڑھ کر 568.40 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔اس کے علاوہ دالوں کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں دال مونگ 308.75 سے بڑھ کر 400.82 روپے اور دال چنا 260 سے بڑھ کر 314.58 روپے فی کلو ہو گئی۔ اسی طرح دال مسور 320.94 سے کم ہو کر 293.52 روپے اور دال ماش میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔قیمتوں میں اضافے کو مزید دیکھا جائے تو کیلے کی فی درجن قیمت بھی 146.63 روپے سے بڑھ کر 176.55 روپے ہو چکی ہے، جس سے پھلوں کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ اگرچہ آٹے اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے مگر دیگر ضروری اشیا کی مہنگائی نے ان کے بجٹ کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومت کو موثر اور پائیدار معاشی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔

 

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روپے سے بڑھ کر کی قیمتوں میں روپے فی کلو روپے اور

پڑھیں:

حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابی ریلوں میں متعدد افراد کا ڈوبنا انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا شعور دیتا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔انہوں نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تحت اس سال کے تھیم ’’کوئی بھی ڈوب سکتا ہے، مگر کسی کو ڈوبنا نہیں چاہئے‘‘ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پانی بلاشبہ زندگی کی علامت ہے مگر بے احتیاطی کی صورت میں یہی پانی موت کا سبب بن سکتا ہے۔مریم نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں افراد صرف اس لئے جان کی بازی ہار جاتے ہیں کیونکہ ڈوبنے کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا، نہر، ندی، دریا، سیلابی نالے یا سمندر میں ڈوبنے سے بچاؤ ممکن ہے، لیکن اس کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا ناگزیر ہے۔انہوں نے حالیہ سیلابی ریلوں میں متعدد افراد کے ڈوبنے کے واقعات کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں نہروں، جھیلوں، ندی نالوں اور دریاؤں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد ہے، اس ضمن میں وارننگ سائنز، مانیٹرنگ سسٹم اور چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ہر وقت متحرک ہیں اور عوام کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو نہروں، دریاؤں اور سیلابی نالوں میں نہانے سے روکیں اور محکمہ موسمیات و ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ الرٹس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • رینجرز اور کسٹمز کی جوڑیا بازار میں کارروائی؛ بھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیا برآمد
  • حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
  • کھانے کے تیل میں ناجائز منافع خوری کا خوفناک اسکینڈل، صارفین سے 150 روپے فی لیٹر زیادہ وصولی
  • بی ایم ڈبلیوگاڑیوں کے خریداروں کے لیے خوشخبری! قیمتوں میں لاکھوں کی کمی
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • سوتیلی ماں سے بڑھ کر ظالم
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری، پیٹرولیم لیوی مزید 10روپے تک بڑھانے پر غور
  • ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کے مسلسل بیانات، راہول گاندھی مودی پر برس پڑے
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی