ایکسیئم-4 مشن کی پرواز منسوخ، اسپیس ایکس نے فالکن 9 راکٹ میں لیکیج کا پتا لگایا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسپیس ایکس اور ایکسیئم اسپیس کی جانب سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے طے شدہ چوتھے نجی خلائی مشن ایکسیئم-4 کی روانگی ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے، یہ فیصلہ فالکن 9 راکٹ میں مائع آکسیجن کے اخراج کا پتا چلنے کے بعد کیا گیا۔
منگل کی شب اسپیس ایکس نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ فالکن 9 راکٹ میں لیکیج کی مرمت کے لیے وقت درکار ہے، اس لیے ایکسیئم-4 کا بدھ کا لانچ مؤخر کیا جا رہا ہے۔ ’مرمت مکمل ہونے اور رینج کی دستیابی کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔‘
Standing down from tomorrow’s Falcon 9 launch of Ax-4 to the @Space_Station to allow additional time for SpaceX teams to repair the LOx leak identified during post static fire booster inspections.
— SpaceX (@SpaceX) June 11, 2025
اس سے قبل منگل کی صبح ہونے والا پہلا شیڈول بھی ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر پر تیز ہواؤں کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا، فالکن 9 راکٹ کو بدھ کی ایسٹرن ڈے لائٹ ٹائم کے مطابق صبح 8 بجے دوبارہ روانہ کرنے کا منصوبہ تھا، جبکہ ایک متبادل وقت جمعرات کی صبح 7:37 بجے مختص کیا گیا تھا۔
ایکسیئم-4 مشن کی تفصیلاتایکسیئم اسپیس، جو ہیوسٹن میں قائم ایک نجی کمپنی ہے، 2030 سے قبل دنیا کا پہلا تجارتی خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، ایکسیئم-4 مشن کی قیادت پیگی وِٹسن کر رہی ہیں، جو ناسا کی سابق خلا نورد اور اب ایکسیئم اسپیس میں انسانی خلائی پروازوں کی ڈائریکٹر ہیں۔
65 سالہ پیگی وِٹسن کی سربراہی میں اس تجارتی مشن کے دیگر عملے میں انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے پائلٹ شبھانشو شکلا، پولینڈ سے تعلق رکھنے والے اور یورپی خلائی ایجنسی سے وابستہ سلاوش اوزنانسکی-ویشنیوسکی اور ہنگری سے تعلق رکھنے والے تیبور کاپو شامل ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیس ایکس ایکسیئم اسپیس ایکسیئم-4 بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پیگی وِٹسن خلائی مشن راکٹ فالکن 9 لیکیج مائع آکسیجنذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیس ایکس ایکسیئم اسپیس ایکسیئم 4 بین الاقوامی خلائی اسٹیشن خلائی مشن راکٹ فالکن 9 لیکیج ایکسیئم اسپیس اسپیس ایکس ایکسیئم 4
پڑھیں:
بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد: جدہ سے بھارتی شہر حیدرآباد آنے والی انڈیگو کی پرواز کو اس وقت ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا جب اس میں بم کی ایک جھوٹی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع میں مبینہ طور پر ”1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے حملے“ کی دھمکی دی گئی تھی۔
میڈیاذرائع کے مطابق انڈیگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، “انڈیگو فلائٹ 6E 68 جو یکم نومبر 2025 کو جدہ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز ایک سیکورٹی خطرے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد طیارے کو ممبئی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہےاورہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ واقعے پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا گیا تاکہ طیارے کی سیکورٹی جانچ کی جا سکے۔
بھارتی ائیرلائن نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ،“ہم نے مسافروں کو کم سے کم تکلیف دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے، جن میں ریفریشمنٹس کی فراہمی اور صورتحال سے متعلق باقاعدہ معلومات فراہم کرنا شامل تھا۔
تاہم ممبئی ایئرپورٹ پر تمام ضروری حفاظتی معائنوں کے بعد پرواز کو کلیئرنس دے دی گئی۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل جانچ پڑتال کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کی پرواز کو موصول ہونے والی ایک ای میل میں دھمکی دی گئی تھی کہ سن 1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے دھماکے جیسا واقعہ پیش آئے گا۔