اسپیس ایکس نے مزید 26 انٹرنیٹ سیٹلائٹ روانہ کردیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)اسپیس ایکس نے اپنے مزید 26 اسٹار لنک سیٹلائٹوں کو خلا میں روانہ کردیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق اسپیس لنک نے یہ سیٹلائٹس کیلیفورنیا میں وینڈن برگ اسپیس فورس بیس پر دھند کے ماحول میں نچلے مدار میں چھوڑے۔کمپنی نے ایکس پر لانچ کی لائیو اسٹریمنگ کی جبکہ فوٹیج میں دکھایا گیا کہ فالکن 9 راکٹ ٹیک آف سے پہلے دھند کی وجہ سے دھندلا دکھائی دیا۔اسپیس ایکس نے سانتا باربرا، سان لوئس اوبیسپو اور وینٹورا کاؤنٹیز کے رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ لانچ کے دوران ایک یا زیادہ سونک دھماکے سن سکتے ہیں۔ لانچنگ کے بعد راکٹ کا پہلا اسٹیج بوسٹر آف کورس آئی اسٹیل لو یو پر اترا، جو بحر الکاہل میں ایک تیرتا ہوا لینڈگ پلیٹ فارم ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹی 20 ایشیاکپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لئے 155 رنز کا ہدف دیدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے 9ویں میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، تنزید حسین نے شاندار 31 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی۔
سیف حسن 30 اور توحید ہردوئے 26 بنا کر نمایاں رہے جب کہ افغانستان کے کپتان راشد خان اور نور احمد 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ افغان ٹیم جیت کی صورت میں سپر فور راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جب کہ بنگلہ دیش کو ایونٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے افغانستان کو شکست دینا ہوگی۔