UrduPoint:
2025-07-27@23:45:38 GMT
وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، نادرا، پاسپورٹ، ایف آئی اے سمیت وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ مام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن اور ڈیٹا کا بروقت تبادلہ انتہائی اہم ہے، مختلف اداروں کے بیرون ملک سفارت خانوں میں تعینات افسران وزارت کے دیگر اداروں کو بھی معاونت فراہم کر سکتے ہیں، تمام اداروں کی افرادی قوت سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا۔(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے کہا کہ باہمی کوآرڈینیشن بہتر ہونے سے عوام کے ساتھ حکومت کو بھی فائدہ پہنچے گا، تربیتی کورسز میں صرف میرٹ پر پورا اترنے والے افسران کو نامزد کیا جائے تاکہ متعلقہ افسران کی استعداد کار میں اضافہ ہو۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اداروں کو اس سلسلے میں اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی، انکا کہنا تھا کہ سیکرٹری داخلہ ان سفارشات کے تناظر میں جامع پلان مرتب کریں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ذیلی اداروں کے وزارت داخلہ
پڑھیں:
محسن نقوی کا بریکوٹ میں فتنہ الہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوات کے علاقے بریکوٹ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔(جاری ہے)
وزیرداخلہ محسن نقوی نے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 3 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے بروقت کاروائی کرکے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے پی کے کی پوری ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں۔سی ٹی ڈی کے جوانوں کی بہادری کی قوم معترف ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔