عوامی ریلیف کے لیے ادارہ جاتی ہم آہنگی ضروری ہے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
محسن نقوی نے کہا کہ تمام ادارے ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں، ڈیٹا اور معلومات کا بروقت تبادلہ ناگزیر ہے۔ عوامی ریلیف کے لیے ادارہ جاتی ہم آہنگی ضروری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں ماتحت اداروں کے درمیان رابطہ و تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے زور دیا کہ بیرون ملک تعینات افسران بھی دیگر اداروں کی معاونت کریں اور تربیتی کورسز کے لیے صرف میرٹ پر افسران منتخب کیے جائیں۔
مزید پڑھیں: شہید حوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی شرکت
وزیر داخلہ نے تمام اداروں سے جلد سفارشات طلب کیں، جن کی بنیاد پر سیکرٹری داخلہ جامع پلان تیار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی ہم آہنگی سے عوامی خدمات میں بہتری اور حکومتی کارکردگی میں مؤثر نتائج حاصل ہوں گے۔
اجلاس میں وزیر مملکت طلال چودھری، سیکرٹری داخلہ، نادرا، ایف آئی اے، رینجرز، فرنٹیئر کور، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، سائبر کرائم ایجنسی سمیت دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رینجرز، فرنٹیئر کور محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رینجرز فرنٹیئر کور محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر داخلہ محسن نقوی کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی کا بریکوٹ میں فتنہ الہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوات کے علاقے بریکوٹ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔(جاری ہے)
وزیرداخلہ محسن نقوی نے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 3 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے بروقت کاروائی کرکے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے پی کے کی پوری ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں۔سی ٹی ڈی کے جوانوں کی بہادری کی قوم معترف ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔