عید پر بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے پر فورسز کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں عید الاضحی کے موقعے پر بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے پر فورسز، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی عوام کی جان و مال کو تحفظ دینے کیلئے بھر پور کاوشیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو ، سیپکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے 3دن بلا ناغہ بجلی و گیس دے کر ثابت کر دیا کہ کمی کسی چیز میں نہیں ہے، بس نیت خراب عوام کو اذیت دینا اور مال بٹورنا ہے، ان تین دنوں میں نہ تو کوئی فالٹ آیا، نہ ٹرانسفارمر خراب ہوئے اور نہ ہی گرڈ سٹیشن سے کوئی مسئلہ ہوا، اس سے ثابت ہوگیا کہ یہ سب چیزیں خود ساختہ ہوتی ہیں جو کہ عیدالاضحی کے 3 دن کے بعد سے دوبارہ اسٹارٹ ہوگئی ہیں ۔ محمد خالد قادری نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے۔ بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی اور جبرا ٹیکسز وصولی بند کرے، عوام کو بجلی و گیس کی مستقل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ کے بیان جس میں کہا کہ مہنگائی میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ ذرا ائیر کنڈیشن بنگلوں/گاڑیوں اور مراعات سے باہر نکل کر ذرا مارکیٹس اور غریب آبادیوں کا دورہ کریں شاید ان کا ذہن اور آنکھیں صحیح ہو جائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔