نواز شریف کی رہنمائی میں پاکستان کا پہلا عوام، تاجر، کسان دوست بجٹ پیش کیا گیا، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہنمائی میں پاکستان کا پہلا ملازمین، کسان ، صنعتکار اورعوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں عوام دوست اورمتوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اوران کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی اوروزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیاگیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کا پہلا ملازمین دوست،کسان دوست،صنعتکار دوست اورعوام دوست بجٹ پیش کیا گیا جس پر وزیراعظم اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںْ
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا۔ معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، تعلیم اورصحت کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے عوام سے لگاؤ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے نجات حاصل کرنے کا عزم شاندار مستقبل کی نوید ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں متوسط طبقے کو ریلیف دیا گیا جبکہ بجٹ کی وجہ سے مصنوعی مہنگائی مزید کم ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وطن عزیز میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔ الحمدللہ ۔۔عوام کے لئے آسانیوں کے دن آچکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نواز شریف مریم نواز شریف کی بجٹ پیش
پڑھیں:
گورنرپنجاب کا سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کیلئے مریم نواز کو خط
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سیلاب سے متاثرہ چکوال،جہلم اورحافظ آباد کے علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خط لکھ دیا۔(جاری ہے)
خط کے متن میں کہا گیا کہسیلاب سے متاثرہ شہروں میں نظام زندگی شدیدمتاثر ہوا، شہروں کو آپس میں ملانے والے پل ٹوٹ گئے ،سڑکیں بہہ گئیں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے،غریب لوگوں کے گھر، مویشی اور قیمتی سامان سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ گورنر پنجاب نے خط میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوآفت زدہ قراردیا جائے اور جلدازجلد سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔