سکندر رضا زمبابوے میں نسلی تعصب کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
سکندر رضا زمبابوے میں نسلی تعصب کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) آل روانڈر اور پاکستان سپر لیگ 10کے ہیرو سکندر رضا زمبابوے میں نسلی تعصب کا شکارہوگئے ،انھوں نے ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن کو تحریری شکایت درج کرائی جس میں ایک مقامی کوچ بلیسنگ مافووا پر نسل پرستانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔یہ واقعہ یکم جون کو وگنے کپ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا، سکندر اولڈ ہراریئنز کی نمائندگی کرتے ہوئے رینبو کرکٹ کلب کے خلاف میدان میں اترے تھے۔ذرائع کے مطابق سکندر رضا نے اپنی شکایت میں دعوی کیا کہ میچ کے دوران جب وہ میدان سے باہر جا رہے تھے تو مخالف ٹیم کے کوچ بلیسنگ مافووا نے نسلی تعصب پر مبنی توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔
اگرچہ سکندر نے اپنی شکایت میں کسی کا نام نہیں لیا تاہم ایچ ایم سی اے کے چیئرمین تفاذوا مادورو نیواضح کیا کہ الزامات بلیسنگ مافووا کے خلاف ہیں،انھوں نے کہا کہ ہمیں گذشتہ ہفتے اطلاع ملی کہ ٹوئنٹی20 کپتان سکندر رضا کو نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ہمیں معاملے کی ابتدائی رپورٹ موصول ہو گئی،منگل کو بلیسنگ مافووا سے سماعت میں الزامات پر وضاحت طلب کی جائے گی،
عبوری طور پر انھیں ایچ ایم سی اے کی کی تمام سرگرمیوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نسل پرستی جیسے سنگین الزامات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کرتے، معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہوں گی۔
دوسری جانب سکندر رضا نے کہا کہ میں چاہتا ہوں معاملے کی مکمل تفتیش کی جائے، اگر الزامات درست ثابت ہوں تو سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ موجودہ اور آئندہ نسلوں کے لیے یہ ایک سبق بن جائے، ایسے رویے کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔یاد رہے کہ سکندر رضا حال ہی میں پاکستان سپر لیگ 2025 کے فائنل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے فیصلہ کن لمحات میں فاتحانہ رنز بنا کر ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں کلیدی کردار ادا کر چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان بنانے اور پولیس کی مدد کیلئے 2 رکنی پراسیکیوشن ٹیم مقرر پرتگال نے یوئیفانیشنز لیگ کا ٹائٹل دوسری بار جیت لیا آسٹریلیا نے آئندہ برس وائٹ بال سیریز کیلئے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار، ایسوسی ایشنز تحلیل، تمام عہدیداران فارغ پاکستان ساوتھ ایشین گیمز 2025کی میزبانی کیلئے تیار، تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح کمیٹی تشکیل کیرالہ کمیونٹی کے ایونٹ میں شاہد آفریدی اور عمر گل مدعو، بھارتیوں کو آگ لگ گئی پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نسلی تعصب کا
پڑھیں:
بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق شریاس ائیر کی پیٹ اور پسلیوں کی انجری میں بہتری آئی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
شریاس ائیر 25 اکتوبر کو سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، انجری کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آئی سی یو میں بھی رہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ شریاس ائیر سفر کے لئے مکمل فٹ ہونے تک سڈنی میں ہی قیام کریں گے تاکہ میڈیکل ٹیم ان کی صورتحال کو مانیٹر کرتی رہے۔