10 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ، پی آئی اے، روز ویلٹ ہوٹل سمیت متعدد اداروں کی نجکاری، 40 ہزار اسامیاں ختم
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی بجٹ میں دس وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دی گئی ہے۔ چالیس ہزار خالی اسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ 8 وزارتوں کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا اہم ترجیح ہے۔ 99 لاکھ مستحق خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل گورننس کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ ایکسپورٹس کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ 95 ہزار سے زائد ایس ایم ایز کو مالی امداد فراہم کی گئی۔ اسی طرح 2028 تک ایس ایم ای فنانسنگ کو 1100 ارب تک پہنچانے کا عزم ہے۔ وزیراعظم سماجی اور اقتصادی ترقی کی سکیموں کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ اوورسیز پاکستانی ہمارا اہم اثاثہ ہیں۔ دریں اثناء محمد اورنگزیب نے کہا کہ غیر منافع بخش سرکاری ادارے خزانے پر 800 ارب کا بوجھ ہیں۔ آئندہ مالی سال پی آئی اے اور روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری مکمل کی جائے گی۔ 45کمپنیز اور اداروں کو پرائیویٹائز، ضم، یا بند کیا جا رہا ہے۔ دو سال قبل ہماری ڈیبیٹ ٹو جی ڈی پی شرح 74 فیصد تھی جو اب 70 فیصد سے نیچے آ گئی ہے۔ نجی شعبے کو ملکی ترقی کیلئے آگے آنا ہوگا۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ ماحولیات کا تحفظ ہماری بقاء کیلئے ناگزیر ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا اہم ترجیح ہے۔ ایس آئی ایف سی ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے اہم پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی کوششوں کی بدولت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ کونسل کے تحت مختلف شعبوں میں 100 سے زائد سٹرٹیجک گرین فیلڈ منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا گیا۔ علاوہ ازیں بجٹ میں بجلی اور دیگر شعبوں کی سبسڈی کے لئے 1186 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کیلئے ایک ہزار ارب روپے، کراچی چمن شاہراہ این 25 کیلئے 100 ارب، زراعت کیلئے 4 ارب روپے سے زائد مختص کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ذریعے سکوک بانڈز کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ پہلے پانڈا بانڈ کے اجراء کی تیاری مکمل کر لی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ طلبہ کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد کا اعلان
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد تعلیم کے شعبے میں بحالی کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ادارہ تعلیم و آگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر اور ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔
ملالہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں آنے والے سیلاب نے ہزاروں اسکولوں کو تباہ کر دیا ہے اور مقامی کمیونٹیز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اتحاد، تعاون اور بحالی کا ہے۔
“ہمیں ایک ہو کر نہ صرف امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہے، بلکہ اسکولوں کی تعمیرِ نو اور خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے،” ملالہ کا کہنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی بنیاد ہے اور قدرتی آفات کے باوجود ہمیں یہ عزم کرنا ہوگا کہ ہر بچہ، خاص طور پر ہر بچی، اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔
ملالہ فنڈ کی جانب سے دی جانے والی یہ امداد متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی بحالی اور بچوں کی دوبارہ اسکول واپسی کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Post Views: 6