حاجیوں کی واپسی کا عمل شروع، پہلی پرواز 11 جون کو پہنچے گی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
کراچی کیلئے پہلی بعد از حج پرواز بدھ کی دوپہر ایک بج کر 35 منٹ پر جناح ٹرمینل پر لینڈ کرے گی، پرواز پی اے 1766 کے ذریعے 148 حجاج کرام جدہ سے کراچی پہنچیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب سے حاجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور 148 حاجیوں کو لے کر پہلی پرواز کل کراچی پہنچے گی، جہاں صوبائی وزیر اوقاف نجی پاکستانی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے پہنچنے والے حاجیوں کا استقبال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ملکی ائیرلائن کی کراچی کیلئے پہلی بعد از حج پرواز بدھ کی دوپہر ایک بج کر 35 منٹ پر جناح ٹرمینل پر لینڈ کرے گی، پرواز پی اے 1766 کے ذریعے 148 حجاج کرام جدہ سے کراچی پہنچیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو کے مطابق صوبائی وزیر اوقاف ریاض حسین شاہ شیرازی حاجیوں کا استقبال کریں گے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے تحت پہلی پرواز اسلام آباد پہنچی ہے، جبکہ کراچی کیلئے پہلی حج پرواز 13 جون کو پہنچے گی۔ پی آئی اے کی جانب سے بعد از حج آپریشن بوئنگ 777 اور ائیربس 320 طیاروں کے ذریعے مکمل کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے ذریعے
پڑھیں:
افغان شہریوں کی واپسی کیلئے طورخم سرحدی گزرگاہ آج کھول دی جائے گی
ضلع خیبر میں طورخم سرحدی گزرگاہ افغان شہریوں کی واپسی کے لیے آج کھول دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ کے مطابق امیگریشن اور کسٹم کے عملے کو صبح 7 بجے طلب کیا گیا تاہم دوطرفہ تجارت کے لیے طورخم بارڈر بدستور بند رہے گا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ 20 اکتوبر سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی گزشتہ روز کہا تھا تجارت کے لیے پاک افغان سرحدیں کھولنے کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔