5 ملین ڈالر میں امریکا کی مستقل شہریت، ویب سائٹ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
گولڈن ویزے کے اجرا کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں تارکین وطن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی ویب سائٹ کا افتتاح کردیا جس میں انھوں نے بتایا کہ امریکا کی مستقل شہریت کے خواشمند افراد اب 5 ملین ڈالرز کے عوض گولڈن ویزے کے لیے ’ٹرمپ کارڈ ڈاٹ جی او وی‘ کی ویب سائٹ پر درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 5 ملین ڈالرز میں امریکا کی مستقل رہائش کے لیے درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ پر لکھا کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان سے گولڈن ویزہ کے حصول سے متعلق پوچھ رہے تھے کہ کس طرح وہ لوگ دنیا کے عظیم ملک اور مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ٹرمپ نے اپریل میں اپنے جہاز ’ایئرفورس ون‘ میں پہلی مرتبہ اس ویزے سے متعلق بتایا تھا، سنہری رنگ کے حامل ’گولڈن کارڈ‘، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بھی نمایاں ہے، سے متعلق کہا گیا تھا کہ یہ 2 ہفتوں سے بھی کم وقت میں دستیاب ہو جائے گا۔
تاحال گولڈن ویزے کے خواہشمند افراد کو ویزے تو نہیں ملے لیکن ویزوں کے لیے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکا میں مستقل رہائش کے خواہشمند حضرات اپنے نام، ای میل ایڈریس اور متعلقہ ویزہ سے متعلق ویب سائٹ پر اپنا اندراج کر سکتے ہیں۔ امریکی صدرکی جانب سے گولڈن ویزے کے اجرا کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں تارکین وطن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسی طرح ٹرمپ انتطامیہ کو متعدد کیسز کا سامنا ہے اور ساتھ ہی امیگریشن قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں پر کریک ڈاؤن پر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گولڈن کارڈ کی مدد سے ’مہنگی امریکی شہریت‘ کا راستہ کھلے گا، انھوں نے فروری 2025 میں کہا تھا کہ اُن کی انتطامیہ تقریباً 10 لاکھ کے قریب گولڈن کارڈز فروخت کرے گی، لیکن انھوں نے اس امکان کو بھی مسترد نہیں کیا کہ جس میں روسی کاروباری شخصیات (اولیگارچ) بھی گولڈن کارڈز کی اہل ہو سکتی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گولڈن ویزے کے ویب سائٹ
پڑھیں:
میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف پاکستانی اپیل ناکام, بھارتی ویب سائٹ کا دعوی
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی پی سی بی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ آئی سی سی نے رات گئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطلع کر دیا۔ کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے رکن نے پائی کرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے کا کہاتھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا خط لکھا تھا کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی نے پاکستان کی اس بات کو مسترد کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے کہنے پر ایسا کیا۔