امریکا کے ساتھ بھارت کی دوغلی پالیسی اور بدلتے پینترے، گودی میڈیا کی ٹرمپ پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
امریکا کے ساتھ بھارت کی دوغلی پالیسی اور بدلتے پینترے، گودی میڈیا کی ٹرمپ پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز
امریکہ کے ساتھ بھارت کی دوغلی پالیسی اور بدلتے پینترے، گودی میڈیا کی امریکہ پر تنقید جاری ہے جب کہ معروف بھارتی دفاعی صحافی اور اینکر شیو ارور نے ایکس پر امریکا مخالف ٹوئٹ کر دیا۔
شیو ارور لکھتے ہیں کہ پاکستان کے ہاتھوں 26 بھارتیوں کے قتل کے ہفتوں بعد، ٹرمپ پاک فوج کے سربراہ کی میزبانی کرنے والے ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل پاکستان کو “غیر معمولی شراکت دار” قرار دیتے ہیں، دہشت گردی کے بارے میں امریکی دوغلا پن کبھی واضح نہیں ہوا۔
شیو ارور کی ٹویٹ بھارت کی سفارتی ناکامی کا کھلا اعتراف ہے۔
دوسری جانب بھارتی اداکار پرکاش راج نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیکار، بے شرم، سنگدل اور بصارت سے محروم آدمی ہے جو ہمارے پاس بطور وزیراعظم ہے، جب خود بھارتی صحافی مان رہے ہیں کہ امریکا پاکستان کو اہمیت دے رہا ہے، تو دنیا کو بھارت کے شور پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں، 26 لاشوں کے بعد بھی بھارت عالمی حمایت حاصل نہ کر سکا، یہ اس کی سفارتی تنہائی کی سب سے بڑی علامت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر اسرائیل کسی بھی وقت ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا جنگ مسلط کی گئی تو امریکی اڈے نشانے پر ہوں گے، ایرانی وزیر دفاع اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد، نیتن یاہو کیخلاف اپوزیشن کو ناکامی ترکیے 48 جدید ترین کان لڑاکا طیارے انڈونیشیا کو فروخت کریگا: ترک صدرکا اعلان اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحلیل کے لیے ابتدائی ووٹنگ آج ہوگی ٹرمپ نے چین امریکا تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارت کی
پڑھیں:
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا، امریکی صدر کی برطانیہ روانگی سے قبل میڈیا گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں خطے کو درپیش متعدد مسائل پر کھل کر رائے دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ برطانوی بادشاہ چارلس سوم میرے بہت اچھے دوست ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے برطانیہ کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں اور یہ دورہ دونوں ممالک کو مزید قریب لائے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ میں نے دنیا کی 7 خطرناک جنگیں رکوائیں جن میں سے 4 جنگیں ٹیرف کی مدد سے رکوائیں۔
صدر ٹرمپ نے یوکرین جنگ پر کہا کہ مسئلہ یہ ہے نیٹو اور یورپی یونین روس سے تیل خرید رہے ہیں اگر وہ ایسا کرنا بند کردیں تو میں روس پر پابندیاں لگا سکتا ہوں۔
غزہ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ سٹی میں جاری ملٹری آپریشن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا، اسے دیکھنا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے امریکی معیشت اور ٹیرف پابندیوں پر اس کے اثرات سے متعلق سوال پر پالیسی بیان دیا کہ فیڈرل ریزرو کو آزاد ہونا چاہیے۔
چین سے متعلق سوال پر انھوں نے بتایا کہ ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا، کئی کمپنیاں اسے خریدنے کی خواہش مند ہیں۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی بندش کے حوالے سے چین اور امریکا کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جو اب کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے والی ہے۔