اداکارہ صحیفہ نے اپنی بولڈ تصاویر شیئر کردیں؛ سوشل میڈیا صارفین کی تنقید، مداح ناراض
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اداکارہ اور ماڈل صحیفہ جبار نے انسٹاگرام پر جم سے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔
صحیفہ جبار نے شوبز کی دنیا میں ماڈلنگ سے قدم رکھا اور بعد ازاں اداکاری کے میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کیں۔
صحیفہ جبار نے اپنے ذہنی صحت کے مسائل اور اپنی زندگی میں پیش آنے والے پریشانیوں اور دکھوں پر بھی کُھل کر گفتگو کی ہے۔
صحیفہ ان دنوں اپنے شوہر کے ساتھ کنیڈا میں مقیم ہیں اور حال ہی میں انسٹاگرام پروفائل سے اپنی تمام تصاویر حذف کر دیں جس پر مداح حیران رہ گئے۔
تاہم اس کے بعد صحیفہ نے اپنی 3 بلیک اینڈ وائٹ تصاویر شیئر کی ہیں جو بظاہر جم میں کھینچی گئی تصاویر لگتی ہیں۔
ان تصاویر میں صحیفہ جبار نے نہایت مختصر لباس زیب تن کر رکھا ہے اور ایک تسویر میں میں بازو پر بنے نقش و نگار کو بھی فوکس کیا گیا ہے۔
صحفیہ جبار کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور اداکارہ کو مخاطب کرکے کہا کہ یہ خود مختاری نہیں بلکہ مدر پدر آزادی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ صحیفہ بھی علیزے شاہ کے نقش قدم پر چل پڑی ہیں اور نازیبا لباس پہن کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ پہلے ایسی تصاویر شیئر کریں گی اور پھر ڈپریشن کا رونا روئیں گی۔
خیال رہے کہ صحیفہ جبار اپنے بے باک تبصروں کے لیے بھی شہرت رکھتی ہیں اور سوشل میڈیا پر مداحوں کو ہر ایونٹ سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
تاہم صحیفہ جبار نے اب تک اچانک انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر حذف کرنے اور ان تین نامناسب تصاویر پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر صحیفہ جبار نے تصاویر شیئر
پڑھیں:
اسلام آباد میں ’’گدھے کے گوشت‘‘ کی فروخت کا معاملہ، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان
اسلام آباد کے ریسٹورنٹس میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور مزاحیہ تبصروں کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ برس قبل لاہور میں گدھے کا گوشت ہوٹلوں میں فروخت ہونے کی خبر نے پورے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ تب سے لے کر آج تک لاہور والے ’’گدھا گوشت پارٹی‘‘ کے طعنے سہتے آرہے ہیں۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ لاہور اس ’’اعزاز‘‘ میں تنہا نہیں رہا کیونکہ اسلام آباد بھی اسی فہرست میں شامل ہوچکا ہے!
تازہ ترین خبروں کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترنول میں فوڈ اتھارٹی نے 25 ٹن گدھے کا گوشت پکڑ لیا جو مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔ اس انکشاف نے عوام کو شدید حیران ہی نہیں بلکہ ششدر کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر عوام نے جہاں افسوس کا اظہار کیا، وہیں طنز و مزاح کا دروازہ بھی کھول دیا۔
گدھوں کے گوشت کی خبر پر ردعمل میں سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے۔ کچھ دلچسپ تبصرے پڑھیے: ایک صارف نے لکھا ’’مبارک ہو، اب اسلام آباد بھی لاہور بن چکا ہے!‘‘، ایک اور کمنٹ میں کہا گیا ’’اب لاہور والوں کو کچھ مت کہنا، اسلام آباد نے بھی گدھا گوشت کھا لیا‘‘، جبکہ ایک تیسرے صارف نے شاندار ترکیب پیش کی کہ ’’اسلام آباد والوں کےلیے نئی ڈش: گدھا شنواری تیار کریں!‘‘
جب سے پاکستان میں اس غیر معمولی گوشت‘‘ کا کاروبار بے نقاب ہوا ہے، عوام ہوٹل اور ریسٹورنٹس کوشک کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ لاہور کی طرح اب اسلام آباد بھی اس مذاق کا حصہ بن چکا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے تو یہاں تک کہنا شروع کردیا ہے کہ ’’ہوٹلوں میں نہ پوچھو کون سا گوشت ہے، پوچھو کہ کیا گوشت گدھے کا تو نہیں ہے؟‘‘
اس خبر نے جہاں لوگوں کو تشویش میں مبتلا کیا، وہیں طنز و مزاح کا نیا در کھول دیا ہے۔ عوام یہ سوال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ ہوٹلوں میں دیسی کھانے کے ساتھ گوشت بھی دیسی ہے یا کسی اور نسل کا؟
اگر آپ اسلام آباد کے کسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے جارہے ہیں، تو ہوسکتا ہے کہ آپ کی پلیٹ میں ’’خالص گدھا گوشت‘‘ ہو... یا پھر کم از کم سوشل میڈیا پر یہی سمجھا جائے!