عید قرباں، اسلام اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کے فلسفہ تسلیم و رضا کی کامل تصویر ہے، جو سیدنا ابراہیم ؑ اور ان کے بعد دنیا پر بھیجنے جانے والے انبیاء کرام کے سلسلے سے گزرتے ہوئے امام الانبیاء محمد مصطفیٰ احمد مجتبٰی ﷺ کی دعوت نبوت و رسالت پر اختتام کو پہنچا۔ درحقیقت قربانی تو جان کی قربانی ہی تھی، جیساکہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کے واقعے سے معلوم ہوتاہے اور شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ نے بھی فرمایاہے کہ اصل قربانی تو جان نثاری کی قربانی تھی، اللہ تعالیٰ نے اپنی بے پایاں رحمت سے یہ قربانی جان سے ٹال کر مال کی طرف منتقل کی۔
پھر یہ بھی ہوسکتا تھا کہ مالی قربانی صدقے کی صورت میں مقرر کردی جاتی لیکن اس طرح انسان کو اپنی جانی قربانی کی طرف توجہ اور اس کا استحضار نہ ہوتا۔ اس غرض کے لیے ایسی مالی قربانی مقرر کی گئی جس میں جانور قربان کیا جائے تاکہ مالی قربانی میں بھی جانی قربانی کی مشابہت موجود ہو اور معمولی احساس رکھنے وال اانسان بھی بوقتِ قربانی یہ سوچے کہ اس بے زبان جان دار کو میں کس لیے قربان کررہاہوں؟ اس کا خون کیوں بہا رہا ہوں؟ جب یہ احساس اس کے اندر پیدا ہوگا تو اسے استحضار ہوگا کہ درحقیقت یہ میرے نفس اور میری جان کی قربانی تھی، اللہ تعالیٰ نے اسے میرے مال کی صورت قبول کرلیا، یوں اسے مقصدِ اصلی بھی یاد رہے گا اور نفس کی قربانی کے لیے یہ محرک بھی ہوگا اور اللہ تعالیٰ کے سامنے شکر گزاری کا جذبہ بھی بڑھے گا۔
روئے زمین پر عید قرباں کے موقع پر تمام مسلمان جانور قربان کرکے سنت ابراہیمی ادا کررہے تھے لیکن روئے زمین کے مظلوم آج بھی اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، مقبوضہ جموں وکشمیر سے لے کر سرزمین فلسطین تک معصوم، لاچار اور بے بس وبے کس مسلمانوں کے خون سے سیراب ہوچکی ہے۔ سیدنا ابراہیم ؑ اور ان کے فرزند سیدنا اسماعیل ؑ نے رہتی دنیا تک عالم انسانیت کو حکم خداوندی کے مطابق ایمان، تسلیم و رضا اور قربانی کا جو سبق پڑھایا ہے، اسے ارض مقدس فلسطین اورمقبوضہ کشمیر کے باسی پوری ایمانداری سے دوہرا رہے ہیں۔
اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔ نریندرا مودی اور بنیامین نیتن یاہو قصاب بنے ہوئے ہیں، جو کشمیریوں اور فلسطینیوں کے گلوں پر چھریاں چلا رہے ہیں، مظالم ڈھا رہے ہیں۔ انبیا کی سرزمین فلسطین خون میںغلطان بزبان حال اپنی داستان الم سنارہی ہے مگر غیروں سے گلہ کیا اپنے کلمہ گو بھی گونگے اور بہرے بن چکے ہیں۔07 اکتوبر 2023سے اب تک 50 ہزار بے بس، لاچار اور بے یارو مدد گار فلسطینی قربان ہوچکے ہیں، ایک لاکھ سے زائد زخموں سے چور ہیں۔ شہدا میں 20 ہزار صرف بچے اور 15ہزار خواتین ہیں، جس سے یہ نتیجہ اخذ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آنی چاہیے کہ اسرائیل مستقبل کے معماروں اور ان معماروں کو جنم دینے والی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنارہا ہے تاکہ اسے آنے والے کل میں کسی مزاحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ہم مسلمان سنت ابراہیمی ادا کرنے کے لیے جب جانور خریدتے ہیں تو اس کی عمر کا خاص خیال رکھتے ہیں کیونکہ کم عمر جانور اور لاغر جانور کی قربانی سے منع کیا گیا ہے، لیکن صیہونی افواج اہل فلسطین کے قتل عام میں عمر کا کوئی لحاظ نہیں رکھتیں، اسی لیے اتنی بڑی تعداد میں بچے قربان ہوچکے ہیں۔ اہل فلسطین اور ان کی رگوں میں خون کی طرح دوڑنے والی حماس ان جان گسل حالات میں بھی اللہ کی کبریائی کا ڈنکا بجارہی ہے۔ جو پوری دنیا کے لیے سبق آموز ہے، کہ بے سروسامانی کے باوجود باطل کی اطاعت اور اس کے سامنے سرنگوں نہیں ہوا جاتا، یہی اہل غزہ کا پیغام ہے، اگر کوئی سمجھے تو۔
عید قرباں پر بھی اسرائیلی مظالم میں کوئی کمی نہیں آئی، عید کے دن غزہ پر چند گھنٹوں کے دوران بمباری سے 56 فلسطینی قربان ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی پر شدید بمباری کی، جس سے 15 فلسطینی شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ شمالی علاقے جبالیہ پر حملے میں بھی 11 افراد شہید ہوئے۔
اسرائیلی فورسز نے رفح کے قریب الاخوہ میں امدادی مقام کے قریب امداد کا انتظار کرتے ہوئے افراد پر بمباری کر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 فلسطینی شہید ہو گئے، جس کے بعد غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کی جانب سے آپریشن شروع کرنے کے بعد سے امداد کی تلاش میں شہید ہونے والوں کی تعداد 118 ہو گئی۔ مختلف عقائد اور سیاسی و جمہوری نظریات رکھنے والے عوام قریب قریب تمام ممالک میں سڑکوں پر ریلیاں نکالتے ہوئے مطالبہ کررہے ہیں کہ غزہ میں جنگ بندی ہو، اسرائیل تمام مقبوضہ علاقے خالی کرے، اس کے حکمرانوں کو جنگی مجرم قرار دیا جائے اور فلسطین کی ایک آزاد و خودمختار ریاست قائم کردی جائے۔ لیکن پھر بھی اس عالم گیر مطالبے کو دبایا جارہا ہے، بھوک، پیاس، قحط اور بیماریوں، بمباریوں اور میزائلوں کی بارش سے مظلوم فلسطینیوں کو تڑپایا جارہا ہے، جب کہ مسلم حکمران ٹس سے مس نہیں ہوتے ہیں۔
یہی صورتحال بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر کی ہے، بھارتی افواج پچھلے 78 سال سے کشمیریوں کے سروں پر ان کی مرضی کے خلاف قابض ہے، جارح اور وحشی درندے کی طرح نوچ کر کھا رہی ہے۔ مقبوضہ وادی میں فوجی بوٹوں کی چاپ ہر وقت سنائی دیتی ہے۔اس ظالم اور دہشتگرد بھارتی فوج کے ہاتھوں قربان ہونے والوں کی بلند آہنگ چیخیں سنائی نہیں دے رہیں۔ 27 اکتوبر 1947میں ایک ایسے ملک جو خود کو پوری دنیا میں جمہوریت کا راگ آلاپ رہا ہے اور پھر طرہ یہ کہ جمہوریت کی اس نیلم پری کو اس کے بدبودار لبادے میں پیش کرنے کے لیے سیکولر ازم کا ڈھنڈورہ بھی پیٹتا ہے۔کیا سفاکانہ مذاق نہیں؟ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو تقسیم برصغیر کے اصولوں اور عالمی قوانین کے خلاف فوجی طاقت کی بنیاد پر اپنا زیر نگین علاقہ بنایا۔
اہل کشمیر کے سینوں پر مونگ دل رہا ہے اور جب اہل کشمیر کے پرامن جمہوری اصولوں کے عین مطابق حق خود ارادیت کے مطالبے کو بے رحمی سے کچلا گیا تو پھر اہل کشمیر کو اپنی صدا کو دنیا تک پہنچانے کے لیے صدائے بندوق کا سہارا لینا پڑا۔ اس صدا نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے سے نکال کر ایک عالمی بلکہ ایٹمی فلیش پوائنٹ بنادیا۔ 1989سے لے کر آج کے دن تک ایک لاکھ کے قریب کشمیری اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں، جب کہ 1947 سے اب تک سوا پانچ لاکھ کشمیریوں کو اپنی جانوں سے گزرنا پڑا۔ قربانیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔کشمیری عوام ہر سال عید قرباں سادگی سے مناتے ہیں اور اپنے جذبہ آزادی کو تازگی بخشتے ہیں، اس آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کا عزم کرتے ہیں جب کہ بھارت کی درندہ صفت فوج عید کے موقع پر بھی مظالم کا سلسلہ جاری و ساری رکھتی ہے۔
اس بار بھی میر واعظ عمر فاروق جیسے حریت رہنماؤں کو عید کی نماز سے روکا گیا۔ کشمیری مسلمانوںکو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد اور عید گاہ میں عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بھارتی درندہ صفت فوج نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حکم پر دونوں اہم مقامات پر نماز عید ادا نہیں کرنے دی۔ 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے کشمیری مسلمانوں کو ان دونوں جگہوں پر مسلسل عید کی نماز سے روکا جا رہا ہے۔
اہل فلسطین و کشمیر کی قربانیوں اور جذبوں کو دیکھ کر اس بات کا یقین سبھی کو ہے کہ آج یہ مظلوم اقوام اپنی آزادی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اللہ کریم ان کی لازوال قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول و مقبول فرمائے اور انھیں آزادی کا سورج نصیب فرمائے۔ آمین
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی قربانی رہے ہیں کو اپنی شہید ہو کے بعد رہا ہے کے لیے اور ان
پڑھیں:
شاہ رخ خان کی 60ویں سالگرہ، بالی ووڈ کنگ نے اپنی کامیابی کا سہرا خواتین کے سر باندھ دیا
بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان، جو آج اپنی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں، نے اپنی کامیابی اور شہرت کا کریڈٹ خود کو نہیں بلکہ اپنی زندگی کی خواتین اور اپنی فلموں کی ہیروئنز کو دیا ہے۔
شاہ رخ خان، جنہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں کے ذریعے فلمی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنائی، کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی میں ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکاراؤں کا سب سے بڑا کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیے: میں حیران رہ گئی کہ وہ میرا نام کیسے جانتے تھے، دیویا دتہ کی شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ
ایک گفتگو میں دی گارڈین سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نے اپنے والد اور والدہ کو بہت جلد کھو دیا، لیکن میری زندگی کی خواتین خاص طور پر اداکاراؤں نے میرا بہت ساتھ دیا۔ جو کچھ میں آج ہوں، وہ انہی کی بدولت ہوں۔ وہ محنت کرتی ہیں، اور آخر میں کریڈٹ مجھے ملتا ہے کیونکہ میں شاہ رخ خان ہوں۔
انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ خواتین بھی وہی مقام حاصل کریں جو انہیں ملا، کیونکہ یہ ان کا حق ہے۔
شاہ رخ خان نے مثال دیتے ہوئے کہا، مدھوری دکشٹ نے میرے ساتھ رقص کے مناظر میں میرا ہاتھ تھاما، مگر دراصل وہی مجھے لیڈ کر رہی تھیں۔ جوہی چاولہ نے مجھے کامیڈی ٹائمنگ سکھائی، کاجول نے مجھے رونا سکھایا۔ وہ سب بے پناہ محنت کرتی ہیں، مگر فلم کے آخر میں نام میرا لیا جاتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ یہ حقیقت ہے اور میں اسے کبھی نہیں بھول سکتا کہ میں آج جہاں ہوں، وہ عورتوں کی وجہ سے ہوں۔
یہ بھی پڑھیے: مکیش امبانی یا شاہ رخ خان، امیر ترین بھارتی کون؟ نئی فہرست جاری
اداکار نے مزید کہا کہ وہ اپنے انداز اور رویے کے ذریعے ان اداکاراؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کے بقول ‘میری ساری شرافت، اچھا برتاؤ اور تمیز صرف اس بات کا اظہار ہے کہ میں ان خواتین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ وہ ہر فلم میں شاندار کام کرتی ہیں، اور میں ان کا ہمیشہ احسان مند رہوں گا۔’
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکار بالی ووڈ شاہ رخ خان