لاہور: قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
لاہور لوہاری گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر دکاندار پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کو ایس پی سٹی کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزم نے دکاندار کے آئس کریم والے فریج میں گوشت رکھنے کا اصرار کیا، شہری کی طرف سے منع کرنے پر ملزم نے بیٹوں کے ہمراہ تشدد کیا۔
ایس پی سٹی نے کہا کہ واقعہ کے مرکزی ملزم وحید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔