فلپائن میں مریضوں کو زہریلے سانپ سے کٹوا کر علاج کرنے والا طبیب
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
فلپائن میں ایک خود ساختہ طبیب وائرل ہورہا ہے جو زہریلے سانپ سے کٹوا کر مریضوں کا علاج کرتا ہے۔
فلپائن میں ایک خود ساختہ طبیب روزالیو لوگوں کی بیماروں کا علاج زہریلے پٹ وائپرز سے کٹوا کر کر رہا ہے۔
روزالیو اپنے ساتھی مانوبو قبیلے کے اراکین میں Datu Kamandag کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جس کا مطلب ہے زہر کا سربراہ۔
روزالیو ایک متنازعہ طبیب ہے جو مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے وائپر زہر کا استعمال کرتا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے سانپ کے زہر کی شفا بخش خصوصیات صرف حادثاتی طور پر دریافت کیں، کئی سال قبل اس کے پالتو وائپرز میں سے ایک نے اسے کاٹا تھا۔
اس وقت روزالیو کئی بیماریوں سے لڑ رہے تھے لیکن سانپ کے ڈسنے کے کچھ ہی دنوں بعد اسے کافی بہتر محسوس ہوا۔
اس نے اندازہ لگایا کہ اس کے کاٹنے سے وہ ٹھیک ہو گیا ہے۔ وہ تب سے شمالی فلپائن کے زہریلے وائپرز کے فوائد کا پرچار کر رہا ہے، اور اس نے سانپ کے ذریعے شفا دینے والے کے طور پر اپنا نام بنایا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی:بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔