Daily Mumtaz:
2025-11-03@15:11:47 GMT

لو گرو؛ ‘رات کے سائے’ گانے میں رمشا خان کے رقص کے چرچے

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

لو گرو؛ ‘رات کے سائے’ گانے میں رمشا خان کے رقص کے چرچے

پاکستانی فلم انڈسٹری میں ‘لو گرو’ کی صورت میں ایک اور بڑی انٹری نے شائقین کے دلوں میں دھاک بٹھادی ہے۔

7 جون 2025 کو عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم ‘لو گرو’ نہ صرف سینما گھروں میں کامیابی سے چل رہی ہے بلکہ فلم بینوں اور ناقدین سے بھی خوب داد سمیٹ رہی ہے۔

فلم کی ہدایت کاری معروف ہدایتکار ندیم بیگ نے کی ہے جبکہ کہانی واسع چوہدری نے تحریر کی ہے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان اور ہر دلعزیز اداکار ہمایوں سعید شامل ہیں، جوکہ فلم ‘بن روئے’ کی ریلیز کے 11 سال بعد ان کا شاندار ‘ری یونین’ کہلایا جا سکتا ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے ’لو گرو‘ کے گرد گھومتی ہے جو خود لندن میں مقیم ایک آرکیٹیکٹ صوفیہ کے عشق میں گرفتار ہو جاتا ہے۔

فلم کو ‘اے آر وائے فلمز’ اور ‘سکس سگما پلس’ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایگزیکٹو پروڈیوسر سلمان اقبال ہیں۔

اس فلم کی شوٹنگ کراچی اور لندن کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے، جس سے فلم کو بین الاقوامی رنگ ملا ہے۔

فلم کا ٹریلر پہلے ہی شائقین میں مقبول ہوچکا تھا اور اب یہ فلم باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

حال ہی میں ‘اے آر وائے ڈیجیٹل’ نے فلم کا ‘موسٹ اوویٹڈ’ گانا ‘رات کے سائے’ بھی آن لائن ریلیز کردیا جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

گانے میں ہمایوں سعید کے ساتھ رمشا خان نظر آتی ہیں، جن کی جاندار پرفارمنس، دلکش لباس اور اداؤں نے شائقین کو دیوانہ بنا دیا ہے۔

رمشا خان نے براؤن لانگ اسکرٹ اور کراپ ٹاپ کے اسٹائلش امتزاج میں نہ صرف خوبصورتی کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنے ڈانس مووز سے بھی سب کو حیران کر دیا۔

اس گانے کو گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی دلنشین آواز میں گایا ہے جبکہ ویڈیو میں ہمایوں سعید اور رمشا خان کی کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کے تبصرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ گانا فلم کی کامیابی میں ایک نیا رنگ بھرنے والا ہے۔

ایک صارف نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ‘اِن دونوں کی کیمسٹری لاجواب ہے، رمشا نے تو ماہرہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے’۔

ایک اور مداح نے کہا کہ ‘گانا بہت زبردست ہے لیکن اے آر وائے کو مکمل ویڈیو اپلوڈ کرنی چاہیے، صرف ٹکڑے دکھانے سے مزہ نہیں آتا’۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید جیسے بڑے ناموں کے ساتھ رمشا خان کی موجودگی نے فلم کی کاسٹ کو مزید پُرکشش بنا دیا ہے۔

فلمی نقاد کے مطابق ‘لو گرو’ ایک متوازن تفریحی پیکیج ہے جس میں ہنسی، محبت، میوزک اور اسٹائل سب کچھ ہے۔

فلم کے کامیاب آغاز اور گانے کی دھوم کے سبب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ‘لو گرو’ کو سال کی کامیاب ترین فلموں میں شمار کیا جائے گا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہمایوں سعید لو گرو فلم کی دیا ہے

پڑھیں:

حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ زوم پر جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

متعلقہ مضامین