بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی پانچویں برسی پر ان کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جو مداحوں کے دلوں کو چھو گیا۔

شویتا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘آج بھائی کی پانچویں برسی ہے، 14 جون 2020 کو ان کی موت کے بعد سے بہت کچھ بدل چکا ہے، اب سی بی آئی نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے اور ہم اسے حاصل کرنے کے مرحلے میں ہیں، لیکن آج میں بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، دل ہارنا نہیں ہے، اور نہ ہی خدا یا اچھائی پر سے ایمان کھونا ہے’۔

View this post on Instagram

A post shared by Shweta Singh Kirti (@shwetasinghkirti)

انہوں نے سشانت کی شخصیت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیشہ یاد رکھنا کہ ہمارا سشانت کس چیز کے لیے کھڑا تھا، خلوص، زندگی اور علم کے لیے نہ ختم ہونے والا شوق، محبت سے بھرپور دل، جو سب کے ساتھ برابری کا سلوک کرتا تھا اور خیرات میں یقین رکھتا تھا’۔

شویتا نے زور دیا کہ سشانت کی میراث کو منفی جذبات سے آلودہ نہ کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ‘بھائی کہیں گیا نہیں ہے، یقین کریں، وہ آپ میں ہے، مجھ میں ہے، ہم سب میں ہے، جب بھی ہم دل سے محبت کرتے ہیں، جب بھی ہم زندگی کے لیے بچوں جیسی معصومیت رکھتے ہیں، جب بھی ہم کچھ نیا سیکھنے کی جستجو رکھتے ہیں، ہم سشانت کو زندہ رکھتے ہیں’۔

انہوں نے اپیل کی کہ ‘کبھی بھی بھائی کے نام کو منفی پیغامات کے لیے استعمال نہ کریں، وہ ایسا نہیں چاہتا تھا، دیکھیں اس نے کتنے لوگوں کے دل و دماغ کو چھوا، اس کی میراث کو زندہ رکھیں، آپ وہ جلتی ہوئی شمع بنیں جو دوسری شمعیں روشن کرے تاکہ اس کی روشنی پھیلتی رہے’۔

اس ویڈیو کے ساتھ شویتا نے کچھ یادگار تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں سشانت کے ساتھ سیلفی اور ان کے والد کے ساتھ بھی ایک تصویر شامل تھی۔

کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ‘اس کی مسکراہٹ اور آنکھوں میں بچپن جیسی معصومیت تھی جو کسی کے بھی دل کو محبت سے بھر دیتی تھی، یہی تھا ہمارا سشانت، اور یہی ہمیں بننا ہے’۔

سشانت سنگھ کی موت

سشانت سنگھ راجپوت کی لاش 14 جون 2020 کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی۔

ابتدائی طور پر اسے خودکشی قرار دیا گیا، تاہم جلد ہی یہ کیس ملک بھر میں بحث کا مرکز بن گیا، لاکھوں مداحوں اور اہلِ خانہ نے اداکار کی موت پر سوالات اٹھائے اور سی بی آئی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد انکی سابقہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی پر مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے جن میں خودکشی کے لیے اکسانا، ذہنی اذیت پہنچانا،اور سشانت کے پیسوں کی چوری بھی شامل تھی، تاہم حال ہی میں سی بی آئی نے ریا کو کلین چٹ دیتے ہوئے ایک کلوزر رپورٹ درج کرادی ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سشانت سنگھ راجپوت کی کے ساتھ کی موت کے لیے

پڑھیں:

قلعہ گجر سنگھ: رہائشی گھر میں آگ بھڑک اٹھی, قیمتی سامان جل کر خاکستر

فاران یامین :قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں واقع ایک رہائشی گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا, جس سے قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا.

ریسکیو عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
  ریسکیو  کے مطابق آتشزدگی کے باعث اہل علاقہ گھروں سے باہر نکل آئے،آگ پر جلد قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • حاملہ خواتین کے الٹراساؤنڈ کے دوران بولے گئے الفاظ بچوں کی نفسیات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں، تحقیق
  • صدر ٹرمپ کا گروپتونت سنگھ کو خط، ’ خالصتان تحریک کو نئی تقویت
  • بھارتی رکن پارلیمنٹ نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی
  • قلعہ گجر سنگھ: رہائشی گھر میں آگ بھڑک اٹھی, قیمتی سامان جل کر خاکستر
  • شہید علامہ دیدار علی جلبانی کی برسی پر مجلس ترحیم
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
  • اسپانسر شپ نا ملنے پر پاکستان کے ماس ریسلنگ ایتھلیٹ کا دورہ منگولیا خطرے میں پڑ گیا
  • جسٹس ظفر راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • رِشبھ پنت فٹنس مسائل کے باعث پانچویں ٹیسٹ سے باہر، کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا گیا؟
  • برسی قائد شہید کی آمد، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کے پیغامات