دبئی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے میڈیا کوارڈینیٹر اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن محمد شہزاد بٹ گزشتہ روز ہارٹ اٹیک کے باعث دبئی میں انتقال کر گئے- مرحوم محمد شہزاد بٹ کی نماز جنازہ دبئی میں ادا کرنے کے بعد ان کی میت لاہور روانہ کر دی گئی جہاں انہیں ان کے عزیز و اقارب کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا-

مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین نے محمد شہزاد بٹ مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ھوئے کہا کہ مرحوم گونا گوں خصوصیات کے حامل شخص تھے- انہوں نے مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات میں مختلف عہدوں پر کام کیا اور پارٹی کاز کو آگے بڑھانے کے لئے ممکنہ حد تک کوشش کی- وہ ایک سچے اور پکّے مسلم لیگی تھے جنہوں نے مسلم لیگ ن کو امارات میں مضبوط کرنے کے لئے اپنا فرض بخوبی نبھایا-میاں غلام محی الدین نے کہا کہ محمد شہزاد بٹ کے انتقال سے مسلم لیگ ن امارات کو کافی دھچکا لگا ہے جس سے ن لیگ ایک مخلص ساتھی سے محروم ہو گئی ہے- محمد شہزاد بٹ کے انتقال سے ن لیگ امارات میں ایک سیاسی خلاء پیدا ہو گیا ہے جو برسوں پورا نہ ہوسکے گا اور ہر قدم پر ان کی کمی محسوس کی جائے گی-

مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین نے مرحوم محمد شہزاد بٹ کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کرتے ہو ئے مرحوم کے لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی ہے-

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مسلم لیگ ن کے لئے

پڑھیں:

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ

متحدہ عرب امارات نے جمعہ 31 اکتوبر کو نومبر 2025کے لیے پیٹرول کی نئی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا۔متحدہ عرب امارات میں اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمتوں میں اوسطاً 10 سے 11 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔ اعلان کے مطابق سپر پیٹرول کی قیمت اکتوبر میں 2.77 درہم ( تقریباً 212 روپے ) فی لیٹر تھی جو نومبر میں کم ہو کر 2.63 درہم ( تقریباً 201 روپے) فی لیٹر کردی گئی ہے یعنی 11 روپے کی کمی ہوئی ہے۔اسی طرح اسپیشل پیٹرول کی قیمت 2.66 درہم ( تقریباً 203 روپے) فی لیٹر سے کم ہو کر 2.51 درہم ( تقریباً 192 روپے )فی لیٹر کر دی گئی ہے ۔اسی طرح ای پلس پیٹرول اکتوبر میں 2.58 درہم ( 197 روپے ) فی لیٹر تھا جو نومبر میں کم ہو کر 2.44 درہم ( تقریباً 187 روپے ) کردیا گیا ہے۔اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آج سے نافذالعمل ہیں۔ اماراتی وزارتِ توانائی کے تحت فیول پرائس مانیٹرنگ کمیٹی ہر ماہ عالمی منڈی میں تیل کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر نرخوں کا تعین کرتی ہے، جس میں تقسیم کار کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات بھی شامل ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی میں دنیا کی مہنگی ترین کافی متعارف، قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے
  • شاہد آفریدی کون ہیں؟ میں نہیں جانتا، حکم شہزاد لوہا پاڑ کی نئی ویڈیو وائرل
  • جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
  • جماعت اسلامی کے رکن محمد حمید انتقال کرگئے
  • عقیل شہزاد آرائیں کو کمیونٹی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
  • امارات،سنگاپوراور ناروے اے آئی کے استعمال میں نمایاں، پاکستان بہت پیچھے
  • یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
  • سعودی عرب سے فنانسنگ سہولت، امارات سے تجارتی معاہدہ؛ پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا
  • پاکستان ریلویز میں بوگس دستاویزات پر کواٹرز کی الاٹمنٹ میں 3 ریٹائرڈ افسران بھی ملوث نکلے
  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ