ایرانی صدر سے سعودی ولی عہد نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی ہیں اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کے سراسر منافی ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے ریاض کا ماننا ہے کہ اسرائیلی حکومت ایران کے ساتھ تنازع بڑھانا چاہتی ہے تاکہ امریکا کو جنگ میں گھسیٹا جاسکے۔ ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم نے ہفتے کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر پزشکیان سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

انہوں نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی ہیں اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کے سراسر منافی ہیں۔ سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو یقین ہے کہ ایران دانشمندی سے کام لے گا اور تل ابیب کے مقاصد کو ناکام بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت ایران سے تنازع بڑھانا چاہتی ہے تاکہ امریکا جنگ میں شامل ہو۔ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ آج پوری اسلامی دنیا یکجہتی کے ساتھ آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

دوسری جانب، صدر پزشکیان نے کہا کہ انہوں نے اپنے عہدے کے آغاز سے ہی خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا ہے لیکن ہر بار جب وہ اس مقصد کے قریب پہنچتے ہیں، اسرائیل ان کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اور سعودی عرب مل کر خطے کو پر امن کرسکتے ہیں۔ ایرانی صدر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایرانی حجاج کرام کی ضروریات کا خیال رکھا اور ان کی محفوظ واپسی تک بہترین سہولیات فراہم کیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے ولی عہد کے ساتھ کہا کہ

پڑھیں:

سمارٹ میٹرز لگوانے والوں کے لئے نئی پریشانی کھڑی

شاہد سپرا:اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز کے بحران کا معاملہ مزید الجھ گیا، سمارٹ میٹرز کی آؤٹ سورسنگ پر لیسکو ،میٹر ساز کمپنیوں میں ڈیڈ لاک، کمپنیوں نےلیسکو کی مقررہ شرائط پر صارفین کو میٹر فروخت کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹر ساز کمپنیوں ،لیسکو میں ڈیڈ لاک سے ایک ماہ میں میٹر کا اجراء نہ ہو سکا، لیسکو نے 6اکتوبر کو مارکیٹ سے سمارٹ میٹرز کی خریداری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

صارفین کو فروخت ہونیوالے میٹرز کو ریجنل سٹور میں جمع کروانے کی شرط رکھی گئی، ریجنل سٹور میں جمع ہونے کے بعد میٹرز کو متعلقہ ایکسیئنز کے سپرد کرنے کی ہدایت کی گئی۔

صارفین کو خریداری کے بعد کے سسٹم سے میٹرز جاری ہونے کی شرط رکھی گئی، میٹر ساز کمپنیوں نے ریجنل سٹورز میں میٹرز جمع کروانے سے انکار کیا ، کمپنیوں میں ڈیڈ لاک سےصارفین این او سی لیکر دربدر ہونے پر مجبور لگے۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • ہم ہر قسم کے جواب کے لیے تیار ہیں، ایرانی مسلح افواج کی دشمن کو وارننگ
  • چین پاکستان کا سدا بہار دوست، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • جماعت اسلامی کے رکن محمد حمید انتقال کرگئے
  • جوہری تنصیبات دوبارہ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کریں گے، ایرانی صدر کا اعلان
  • سمارٹ میٹرز لگوانے والوں کے لئے نئی پریشانی کھڑی
  • ایران نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار، میزائل پروگرام پر ’کوئی بات نہیں کرے گا‘
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ایران کا پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا ارادہ خطے میں بڑی تبدیلی ہے، محمد مہدی
  • امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات دنیا کے امن کے لیے خطرہ، ایران
  • ایران امریکا ڈیل بہت مشکل ہے لیکن برابری کی بنیاد پر ہوسکتی ہے