data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: اسرائیلی کے تازہ حملوں کے دوران ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے دو سینئر ارکان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ہفتے کے روز ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بریگیڈیئر جنرل غلام رضا محرابی اور بریگیڈیئر جنرل مہدی ربانی اسرائیلی حملوں کے دوران جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سینٹر کےبیان میں کہا گیا ہے کہ “دہشت گرد، ناجائز اور مجرم صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے بعد، جنرل غلام رضا محرابی اور جنرل مہدی ربانی، مسلح افواج کے اعلیٰ عملہ اور آٹھ سالہ دفاع مقدس کے سابق فوجی، اپنے ساتھیوں سے جا ملے ہیں۔”

اس میں مزید کہا گیا کہ جنرل غلام رضا محرابی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے انٹیلی جنس کے نائب تھے، اور جنرل مہدی ربانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے آپریشنز کے نائب تھے۔

حمدان کے ڈپٹی گورنر برائے سیاسی اور سیکورٹی امور نے بتایا کہ اسد آباد میں اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں پہلے جوابی کارروائی میں دو اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

حمزہ عمری نے ہفتے کے روز صحافیوں کو اس واقعے کا اعلان کیا، اور کہا کہ یہ افراد اسد آباد کاؤنٹی کے ایک مقام پر آج صبح کی جارحیت کے بعد ہلاک یا زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج کی جارحیت کا فضائی دفاعی یونٹوں کی جانب سے متناسب جواب دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی بہادر مسلح افواج شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور ملک کی زمین و آسمان کے دفاع کے لیے پوری طرح چوکس ہیں۔

زنجان صوبے کی IRGC کی شاخ نے بھی ہفتے کے روز ایک بیان میں اسرائیلی حکومت کے تازہ حملے کے دوران انصار المہدی کور کے 3 ارکان حامد توماری، اکبر عزیزی اور امیر خانی کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 جون 2025 کی صبح اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملے میں صوبہ زنجان کی انصار المہدی کور کے تین ارکان نے اسلامی ایران اور اس کے انقلابی اور عظیم لوگوں کی سرحدوں اور سرزمین کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے کے دوران

پڑھیں:

ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنا کر پابندیوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مغربی پابندیوں کا مؤثر توڑ مضبوط علاقائی تعلقات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران کو آج پہلے سے کہیں زیادہ اپنے ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پاکستانی حمایت کبھی نہیں بھولے گا، صدر مسعود پزشکیان کا محسن نقوی سے اظہار تشکر

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ارکان سے ملاقات میں صدر نے کہا کہ سرحدی صوبوں میں مقامی حکام کو اختیارات تفویض کرنا ہمسایہ ممالک سے تعاون بڑھانے کے لیے مفید ہو گا۔

ان کا کہنا تھاکہ اگر ہم ہمسایہ ممالک سے تعلقات مضبوط کریں تو پابندیاں بے اثر ہو جائیں گی۔

صدر نے پاکستان، افغانستان، ترکمانستان، آذربائیجان، آرمینیا، ترکی، عراق اور جنوبی خلیجی ممالک کو تعاون کے لیے اہم امکانات رکھنے والے ممالک قرار دیا اور کہا کہ باہمی مفاد کے لیے ان مواقع کو فعال کرنا ہوگا۔

پزشکیان نے جون میں ایران کے اعلیٰ سیاسی و عسکری رہنماؤں کے اجلاس پر اسرائیلی حملے کی کوشش کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ اگر یہ حملہ کامیاب ہو جاتا تو ملک کی قیادت کو سنگین نقصان پہنچ سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہمیں اختیارات کی مرکزیت ختم کرنے کی اہمیت یاد دلاتا ہے، تاکہ اگر خدانخواستہ اعلیٰ حکام کو کچھ ہو جائے تو نظام چلتا رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایران ایرانی صدر صدر پزشکیان

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
  • ایرانی وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ(2)
  • ایرانی وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ
  • ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنا کر پابندیوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے، ایرانی صدر
  • نیتن یاہو نے مسئلۂ فلسطین کو دنیا بھر میں زندہ کر دیا ہے، اسرائیلی جنرل
  • اگر دوبارہ جارحیت کی تو مزید سخت جواب ملیگا، سید عباس عراقچی کا امریکہ کو انتباہ
  • غزہ میں بھوک نے مزید 14 افراد کی جان لے لی، اسرائیلی حملوں میں مزید 41 فسلطینی شہید
  • مسلح افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، مشیر انقلابی گارڈز
  • اسرائیل نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
  • پاکستان نے بھارت کے ایک دو نہیں 7 طیارے گرائے، انیل چوہان کا اعتراف