ایران کا اسرائیل کے تیسرے ایف-35 جنگی طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ، پائلٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایرانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے اسرائیل کا تیسرا ایف-35 جنگی طیارہ بھی مار گرایا ہے۔
ایران نے ایک اور بڑی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے اسرائیل کا جدید ترین ایف-35 جنگی طیارہ اپنی فضائی حدود میں مار گرایا ہے، حملے کے بعد طیارے کا پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترا، جسے ایرانی کمانڈوز نے فوری طور پر حراست میں لے لیا۔
ایرانی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک تین اسرائیلی ایف-35 طیارے تباہ کیے جا چکے ہیں، جن میں ایک خاتون پائلٹ سمیت دو اسرائیلی پائلٹ بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز علی الصبح ایران کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر فضائی یلغار کی تھی، جس میں ایرانی فوج کے سربراہان، پاسداران انقلاب کے کمانڈر اور چھ معروف جوہری سائنسدانوں سمیت کم از کم 78 افراد شہید اور 320 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہداء میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
جوابی کارروائی میں ایران نے آپریشن وعدہ صادق کے تحت اسرائیل کے خلاف زبردست بیلسٹک میزائل حملہ کیا، جس میں دو سو سے زائد میزائل داغے گئے۔ کئی میزائل اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور یروشلم کے حساس علاقوں میں گرے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں میزائلوں کے رہائشی عمارتوں سے ٹکرانے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان کے دفاعی نظام نے کئی میزائل راستے ہی میں تباہ کر دیے، تاہم ان حملوں میں کم از کم چار اسرائیلی ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال اس وقت شدید کشیدگی کا شکار ہے، اور خطے میں جنگ کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔