افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ‘دونوں ممالک کا پابندیوں کے خاتمے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی)افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر عائد تجارتی پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کا ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندیوں کے خاتمے پر اتفاق کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ افغانستان نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اضافے کے لیے پاکستان سے سہولیات مانگ لی ہیں، پاکستان کی جانب سے جائزے کے بعد پابندیاں ہٹانے پر اتفاق کیا گیا۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندیاں ختم کرنے کا معاملہ حالیہ مذاکرات میں آیا تھا، جس میں افغان وفد کی قیادت نائب وزیر صنعت و تجارت اور پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری تجارت نے کی تھی، مذاکرات میں افغانستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ پر تمام پابندیاں ختم کرنے کی تجویز دی تھی اور تمام اشیا پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔افغان حکومت کا موقف تھا کہ افغانستان کی معیشت بہتر ہونے سے افغانستان کی درآمدات بڑھ گئی ہیں، اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے باعث افغانستان کی معیشت کا حجم بڑھ رہا ہے۔ چناں چہ پڑوسی ملک نے ٹرانزٹ ٹریڈ پر SRO1397/2023 ختم کرنے کی تجویز دی۔افغانستان صنعتی استعمال کے لیے مطلوب ضروری اشیا کی لسٹ فراہم کرے گا، پاکستان نے ضروری اشیا کا جائزہ لے کر پابندی والی لسٹ سے مصنوعات کے نام نکالنے کی یقین دہانی کرائی، پڑوسی ملک کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اشیا پر 10 فی صد پروسیسنگ فیس بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے 53 فی صد اشیا پر پابندی پہلے ہی ختم کی جا چکی ہے، پاکستان کی جانب سے پروسیسنگ فیس کے خاتمے کے لیے افغانستان سے لسٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، فہرست کا جائزہ لینے کے بعد پراسیسنگ فیس خاتمے کے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تھائی لینڈ-کمبوڈیا جنگ نے پاک بھارت کشیدگی یاد دلا دی، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری کشیدگی نے انہیں ماضی کا پاک-بھارت تنازع یاد دلا دیا ہے، دونوں ممالک فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل" پر جاری پیغام میں کہا کہ انہوں نے کمبوڈیا کے وزیراعظم سے بات کی ہے، اور اب تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ دونوں ممالک کو جنگ بندی پر آمادہ کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس وقت دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی مذاکرات کر رہا ہے، لیکن جب تک جنگ جاری ہے، کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں فریقین کو واضح پیغام دیا ہے کہ لڑائی بند کیے بغیر امریکا کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ تھائی لینڈ کے وزیراعظم سے بات چیت مثبت رہی اور دونوں ممالک جنگ بندی اور امن کے خواہشمند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی معاملات واضح ہو جائیں گے اور خطے میں امن قائم ہو جائے گا۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ تاریخی اور ثقافتی احترام کے تحت فوری ملاقات اور جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے، اور وہ مستقبل میں ان کے ساتھ تجارتی معاہدے مکمل کرنے کے منتظر ہیں۔