Express News:
2026-07-24@16:15:52 GMT

شانِ سیّدنا عثمان ذوالنورین رضی اﷲ عنہ

اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT

نبی کریم ﷺ نے فر مایا، مفہوم: ’’میں اس شخص (عثمان بن عفانؓ) سے حیا کیوں نہ کروں، اﷲ کی قسم ! جس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں۔‘‘ (مسلم)

اﷲ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’میری امت میں سب سے زیادہ حیا دار عثمانؓ ہیں۔‘‘ (ترمذی)

سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ ؓسے روایت ہے کہ جب نبی اکرم ﷺ غزوۂ تبوک کی تیاری کر رہے تو سیدنا عثمانؓ ایک ہزار دینار لائے، اور آپؐ کی جھولی میں ڈال دیے تو میں نے دیکھا رسول اﷲ ﷺ انہیں جھولی میں اُلٹ پلٹ رہے تھے اور فرما رہے تھے، مفہوم:

’’آج کے بعد عثمانؓ جو بھی عمل کریں انہیں نقصان نہ ہوگا۔‘‘ (ترمذی)

سیدنا ابو موسی اشعریؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے آپ ﷺ کے پاس آنے کی اجازت مانگی تو آپؐ نے فرمایا: ’’اس کے لیے دروازہ کھول دو، اور جنّت کی خوش خبری دے دو۔ اور یہ بھی بتا دو کہ انہیں ایک مصیبت اور آزمائش پہنچے گی۔‘‘ میں نے دیکھا کہ وہ عثمانؓ تھے، میں نے انہیں بتا دیا۔ پھر عثمانؓ نے اﷲ کی حمد بیان کی، اور کہا اﷲ مدد کرے گا۔ ‘‘ (بخاری)

سیدنا عثمان ؓاپنی بیوی اور نبی اکرم ﷺ کی بیٹی سیّدہ رقیہؓ کی شدید بیماری کی وجہ اور آپ ﷺ کے حکم سے غزوۂ بدر میں شامل نہ ہوسکے، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’تیرے لیے بدر میں حاضر ہونے والے آدمی کے برابر اجر اور مال غنیمت ہے۔‘‘ (بخاری)

سیدنا ابوہریرہ ؓسے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ کو فرماتے سنا: ’’میرے بعد تم فتنے اور اختلاف میں مبتلا ہوجاؤ گے۔‘‘ کسی نے پوچھا: یا رسول اﷲ ﷺ! پھر ہم کیا کریں؟ آپؐ نے عثمانؓ کی طرف اشارہ کر کے فرمایا: ’’تم اس میں عثمانؓ اور اس کے ساتھیوں کو لازم پکڑلینا۔‘‘ (مسند احمد)

سیدنا مرہ بن کعبؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے اپنے بعد کے فتنوں کا ذکر کیا۔ اتنے میں ایک شخص کپڑا اوڑھے ہوئے وہاں سے گزرا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ شخص اس دن ہدایت پر ہوگا۔‘‘ میں نے اٹھ کر دیکھا تو وہ عثمان بن عفانؓ تھے۔ (ترمذی)

بیعتِ رضوان کے موقع پر جب کفار نے سیدنا عثمانؓ کو روک لیا تھا، تو سیدنا و محبوبنا نبی کریم ﷺ نے بیعتِ رضوان لی۔ آپ ﷺ نے اپنے دائیں ہاتھ کے بارے میں فرمایا: ’’یہ عثمان کا ہاتھ ہے۔‘‘ اور پھر اسے اپنے بائیں ہاتھ پر مار کر فرمایا: ’’یہ بیعت عثمان کی طرف سے ہے۔‘‘ (بخاری)

رسول اﷲ ﷺ نے عثمانؓ سے فرمایا تھا، مفہوم: ’’اے عثمان! عن قریب اﷲ عز و جل تجھے ایک قمیص (خلافت کی) پہنائے گا۔ پس اگر اسے اُتارنے کے لیے تیرے پاس منافقین آجائیں تو میری ملاقات ( اپنی وفات و شہادت) تک اسے نہ اُتارنا۔‘‘ ( مسند احمد )

جب سیّدنا عثمان ؓنے اپنی اہلیہ سیّدہ رقیہؓ بنت رسول اﷲ ﷺ کے ساتھ ہجرت حبشہ کی، تو ایک موقع نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’اﷲ ان دونوں کی حفاظت فرمائے، عثمان لوط اور ابراہیم علیہما السلام کے بعد پہلے شخص ہیں جنھوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ہجرت کی ہے۔ ‘‘ (مستدرک حاکم )

سیدہ رقیہؓ کی وفات کے بعد رسول اﷲ ﷺ نے اپنی دوسری صاحب زادی سیدہ ام کلثومؓ کی شادی عثمان ؓسے کردی۔ سیدہ ام کلثومؓ کی وفات پر آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اگر میری تیسری بیٹی ہوتی تو میں اسے بھی عثمان سے بیاہ دیتا۔‘‘

(مجمع الزوائد)

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’ہر نبی کے کچھ رفیق ہوتے ہیں، میرے رفیق جنّت میں عثمان ہیں۔‘‘ (ترمذی)

حضرت ابوسعید خدری ؓسے روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں نے دیکھا کہ آنحضرت ﷺ اوّل شب سے طلوع فجر تک آسمان کی طرف ہاتھ اٹھائے یہ دعا فرماتے رہے، مفہوم : ’’اے اﷲ! میں عثمان سے خوش ہوں تُو بھی اس سے خوش رہ۔‘‘ ( البدایہ و النہایہ )

ایک طویل روایت میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنی بیٹی سیدہ ام کلثومؓ سے فرمایا، مفہوم: ’’بیٹی! تیرا شوہر عثمان تو وہ ہے جس سے اﷲ اور اﷲ کا رسولؐ محبت کرتے ہیں ، اور وہ بھی اﷲ اور اﷲ کے رسولؐ سے محبت کرتا ہے۔‘‘ ( البدایہ و النہایہ )

عبدالرحمن بن عوف ؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا: ’’ابوبکر ؓجنّت میں ہے اور عمرؓ جنّت میں ہے اور عثمانؓ جنّت میں ہے اور علی ؓجنّت میں ہے اور زبیرؓ جنّت میں ہے اور عبدالرحمن بن عوفؓ جنّت میں ہے اور سعد بن ابی وقاص ؓجنّت میں ہے اور طلحہؓ جنّت میں ہے اور سعید بن زیدؓ جنّت میں ہے اور ابوعبیدہ بن الجراح ؓ جنّت میں ہے۔‘‘ (ابن ماجہ)

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جن ت میں ہے اور رسول اﷲ ﷺ نے ﷺ نے فرمایا نے اپنی اکرم ﷺ

پڑھیں:

اسپین کے ورلڈ کپ ہیروز کو ٹماٹروں میں کیوں تولا گیا، یہ دلچسپ روایت کب سے شروع ہوئی؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے والے اسپین کے 2 فٹبالرز گاوی اور فابیان روئز کو اپنے آبائی شہر میں ایک منفرد اعزاز سے نوازتے ہوئے  انہیں ٹماٹر میں تول دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ چیمپیئن اسپین کا شاندار استقبال، میڈرڈ کی سڑکوں پر 18 لاکھ سے زائد شائقین کا جشن

دونوں کھلاڑی 21 جولائی کو اپنے آبائی شہر لوس پالاسیوس ای ویافرانکا پہنچے جہاں شہری استقبالیہ تقریب کے دوران مقامی حکام نے ایک پرانی روایت کے مطابق انہیں یہ منفرد تحفہ پیش کیا۔

تقریب میں دونوں فٹبالرز کو پہلے ترازو پر کھڑا کیا گیا۔ پیرس سینٹ جرمین کے مڈفیلڈر فابیان روئز کا وزن 85 کلوگرام جبکہ بارسلونا کے مڈفیلڈر گاوی کا وزن 68.5 کلوگرام نکلا جس کے بعد دونوں کو اتنی ہی مقدار میں مقامی طور پر کاشت کیے گئے ٹماٹر پیش کیے گئے۔

یہ روایت کب شروع ہوئی؟

یہ دلچسپ روایت 2010 کے فیفا ورلڈ کپ کے بعد شروع ہوئی تھی جب اسی شہر سے تعلق رکھنے والے اسپین کے سابق اسٹار خیسوس ناواس نے جنوبی افریقہ میں اسپین کو پہلی مرتبہ عالمی چیمپیئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس کے بعد سے لوس پالاسیوس ای ویافرانکا میں بڑے بین الاقوامی ٹائٹل جیتنے والے مقامی کھلاڑیوں کو ان کے وزن کے برابر ٹماٹر دینے کی روایت برقرار ہے۔

مزید پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

خیسوس ناواس کو یورو 2012 کی کامیابی پر بھی یہی اعزاز دیا گیا تھا جبکہ فابیان روئز کو یورو 2024 جیتنے کے بعد بھی اسی روایت کے تحت ٹماٹر پیش کیے گئے تھے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ روایت اب شہر کی شناخت بن چکی ہے اور اس کے ذریعے اپنے نامور کھلاڑیوں کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

صرف ٹماٹر ہی نہیں مزید اعزازات بھی

تقریب کے دوران دونوں عالمی چیمپئنز کو 1982 کے فیفا ورلڈ کپ کے سرکاری میسکاٹ ’ٹوماٹیٹو‘ کی تصاویر والے خصوصی بینرز بھی پیش کیے گئے۔

 

شہری انتظامیہ نے اعلان کیا کہ شہر کے دو مقامی فٹبال گراؤنڈز کے نام بھی تبدیل کیے جائیں گے جنہیں ’فابیان روئز فٹبال فیلڈ‘ اور ’پابلو مارٹن پائیز گاویرا (گاوی) فٹبال فیلڈ‘ کا نام دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2026: اسپین کا تاریخی کارنامہ، بیک وقت مردوں اور خواتین کا عالمی چیمپئن بننے والا پہلا ملک

اس کے علاوہ شہر میں خیسوس ناواس، فابیان روئز اور گاوی کی خدمات کے اعتراف میں ایک یادگار بھی تعمیر کی جائے گی تاکہ آئندہ نسلوں کے لیے وہ رول ماڈل کی حیثیت اختیار کریں۔

اسپین نے دوسرا عالمی ٹائٹل جیتا

اسپین نے ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دی تھی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول فیران ٹوریس نے 106ویں منٹ میں کیا، جس کے ساتھ اسپین نے تاریخ میں دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم

اس عالمی اعزاز کے ساتھ اسپین نے مالی لحاظ سے بھی ریکارڈ قائم کیا۔ فیفا نے فاتح ٹیم کو 5 کروڑ ڈالر انعامی رقم دی جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں چیمپیئن ٹیم کو دی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔

کوالیفکیشن اور تیاری کے لیے ملنے والی رقوم سمیت اسپین کی مجموعی آمدن 6 کروڑ 35 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

???????? Spain may have won the World Cup… but FIFA hit the REAL jackpot. ????

Spain earned $50M for lifting the trophy, while Argentina collected $33M as runners-up. ????????????????

FIFA distributed a total of $871M in prize money across all 48 teams:

▪️ Group stage: $9 million.
▪️ Next… pic.twitter.com/zee19Tr7M6

— Rhythm FM (@937RhythmFm) July 24, 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے مجموعی انعامی فنڈ کی مالیت 87 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی، جبکہ رنر اپ ارجنٹینا کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ 2026: فیرا توریس کا شاندار فیلڈ گول، اسپین عالمی چیمپیئن بن گیا، ارجنٹائن کا خواب چکنا چور

اس ٹورنامنٹ میں شریک تمام 48 ٹیموں کو کم از کم ایک کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملی جس کے باعث سال 2026 کا ورلڈ کپ مالی اعتبار سے تاریخ کا سب سے بڑا عالمی فٹبال ایونٹ قرار پایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپین کی دلچسپ روایت اسپین کے فٹبال ورلڈ کپ ہیروز اسپین کے کھلاڑی ٹماٹروں میں تول دیے گئے اسپین کے ہیروز اور ٹماٹر ٹماٹر اور دلچسپ روایت

متعلقہ مضامین

  • اسپین کے ورلڈ کپ ہیروز کو ٹماٹروں میں کیوں تولا گیا، یہ دلچسپ روایت کب سے شروع ہوئی؟