ذات پات گھر تک محدود رکھیں عوامی زندگی میں صرف ہندوستانی بنکر جیا جائے، سدارامیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد تمام پسماندہ طبقات کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے تاکہ سماج میں سب کو یکساں ترقی کا موقع ملے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ ہر شہری کو اپنی ذات اور مذہب کی عزت کرنی چاہیئے، لیکن جب ہم سماج میں قدم رکھیں تو صرف اور صرف ہندوستانی ہونے کی حیثیت سے آگے بڑھیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام طبقات، ذات پات اور برادریوں کو مساوی درجہ دینا کانگریس پارٹی کا بنیادی اصول ہے۔ سدارامیا کوڈوا سماج کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اعزازی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کوڈوا برادری کی حب الوطنی، نظم و ضبط، ثقافتی ورثے اور قومی خدمات میں ان کی شراکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ برادری تعداد میں کم ہے، لیکن ملک کے لئے ان کی خدمات قابلِ تقلید ہیں۔
انہوں نے کوڈوا برادری کی فوج، کھیل، سیاست اور دیگر شعبوں میں خدمات کا ذکر کرتے ہوئے ان کے جذبۂ خدمت کو خراج تحسین پیش کیا۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد تمام پسماندہ طبقات کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے تاکہ سماج میں سب کو یکساں ترقی کا موقع ملے۔ سدارامیا نے کہا کہ ذات اور مذہب کی پیروی ہر ایک کا نجی معاملہ ہے، لیکن ہمیں سماجی زندگی میں صرف ہندوستانی بن کر رہنا چاہیئے۔ اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار، وزرا کے جے جارج، بائرتی سریش، کرشنا بائرے گوڑا، وزیراعلیٰ کے قانونی مشیر پوننّا اور رکن اسمبلی منتھرا گوڑا بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سنجاوی میں عوامی مطالبے پر 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔
زیارت کی تحصیل سنجاوی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ بظاہر غیر مقبول مگر وقت کی ضرورت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان بھر میں انتظامی حدود کا ازسرِ نو تعین کیا جا رہا ہے، زیارت میں نئے ضلع کے قیام پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی اسپتال کو 20 بستروں پر مشتمل طبی ادارے میں تبدیل کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سنجاوی کے بوائز اور گرلز کالجز کے لیے علیحدہ عمارتوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنجاوی میں افسران و اہلکاروں کے لیے نیا انتظامی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔