پشین میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے پشین میں پیر کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز پشین سے 21 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔ زلزلے کے فوری بعد شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی، کئی افراد گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
کاہنہ میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں ریکارڈ کیے گئے دو زلزلوں کی شدت بالترتیب 2.
ماہرین کے مطابق یکم جون سے کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کی مجموعی تعداد 42 ہو چکی ہے، جو خطے میں موجود زیرِ زمین فالٹ لائنز کی سرگرمی کو ظاہر کرتی ہے۔
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکہ،اوورسیز پاکستانیوں کاپرتپاک استقبال
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی