نیشنزہاکی کپ: پاکستان آج نیوزی لینڈ کیخلاف مدمقابل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )ایف آئی ایچ نیشنزہاکی کپ میں پاکستان تیسرے میچ میں آج( بدھ ) کو نیوزی لینڈ کیخلاف مدمقابل ہوگا۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستان پول بی میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ گرین شرٹس نے آخری میچ میں جاپان کو سخت مقابلے کے بعد 2-3گول سے شکست دی تھی جبکہ ملائیشیا کیخلاف میچ 3-3گول سے برابر رہا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آگیا
کراچی:پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آگیا، جس میں ایک تبدیلی کی توقع ہے۔
تجربہ کار آل راؤنڈر آندرے رسل کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسکواڈ میں ممکنہ طور پر ٹاپ آرڈر بیٹر کیسی کارٹی کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے سے ہوگا۔
ویسٹ انڈیز کے ممکنہ 16 رکنی اسکواڈ میں شائے ہوپ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
بقیہ اسکواڈ میں برینڈنگ کنگ، ایون لیوس، کیسی کارٹی، روومین پاول، شیرفین ردرفورڈ، شمرون ہیٹمائر، جیسن ہولڈر، روماریو شیفرڈ، روسٹن چیس، جیول اینڈریو، اکیل ہوسین، الزاری جوزف، گڈاکیش موتی، جیدیہ بلیڈز، میتھیو فورڈ شامل ہیں۔
حال ہی میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو اس کی سرزمین پر 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ وائش کیا ہے جبکہ پاکستان کو ڈھاکا میں بنگلا دیش کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست ہوئی ہے۔