Daily Mumtaz:
2025-08-02@18:40:05 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز

اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج صبح کاروبار کا آغاز منفی دیکھا گیا ہے۔

بازارِ حصص کے 100 انڈیکس 281 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 21 ہزار 689 پوائنٹس پر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان سامنے آیا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ 14 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ ایڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس اور جیول اینڈریو 35، 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ  جیسن ہولڈر 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 3 اور صائم ایوب نے وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور سفیان مقیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ آل راؤنڈ پرفارمنس پر صائم ایوب پلیئر آف دی میچ قرار پائے، میچ میں انہوں نے 57 رنز بنائے اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  صائم ایوب نے کہا کہ ٹیم میں جو ذمے داری دی جائے اسے اچھی طرح نبھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ فخر زمان نے 28 اور حسن نواز نے 24 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے 4 اوورز میں 30 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کیے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا (کپتان) کے علاوہ حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل تھے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان نے 15 میں جبکہ ویسٹ انڈیز نے 3 میں کامیابی حاصل کی۔ 3 میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات میں ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے: عطا تارڑ
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ
  • امریکا سے تجارتی معاہدہ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  •  ایف آئی اے کی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی، کروڑوں کی غیر ملکی کرنسی برآمد
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل معیشت کے نئے باب کا آغاز
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ 14 رنز سے شکست دے دی۔
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
  • پاک امریکا تجارتی معاہدے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
  • ڈالر کتنا گرنے والا ہے، کیا اب یہ آپ کو بیچ دینے چاہییں؟